جھارکھنڈ میں گزشتہ دو دنوں سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلادھار بارش بھی ہو رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے سے دو دنوں میں 12 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ دھنباد ضلع کے برودا علاقہ میں بجلی گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی ہلاک ہو گئی، جبکہ جمشید پور کے باہراگورا علاقہ اور گملا ضلع کے چیرودیہہ علاقے میں بھی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان ہلاکتوں کے بعد جھارکھنڈ حکومت نے مہلوکین کے کنبوں کو 4-4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے لوہردگا میں ایک شخص کی بجلی گرنے سے جمعہ کے روز موت ہو گئی۔ جمعرات کو بھی الگ الگ واقعات میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ان میں چترا، ہزاری باغ، رانچی، بوکارو اور کھونٹی ضلع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ علاوہ ازیں پلاموں کے حسین آباد میں دو لوگوں کی موت بھی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ ریاست کے ایس ڈی آر ایف محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ سبھی ضلعوں میں بجلی گرنے سے ہوئیں اموات کی پہچان کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مہلوکین کے گھر والوں کو معاوضہ دیا جا سکے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے جھارکھنڈ میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش بھی ہو رہی ہے۔ اس وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔ رانچی موسمیاتی محکمہ کے افسر نے بتایا کہ شمالی بہار و شمالی اڈیشہ سے اور ہریانہ سے سکم کے درمیان دو طرف سے لائنوں کے گزرنے سے جھارکھنڈ میں بجلی کڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔ ہفتہ کے روز موسم میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے اور بارش میں کم ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined