نئی دہلی: ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے کے چند گھنٹے بعد جمعہ کے روز 12 آئی اے ایس افسران کے تبادلہ کر دیئے گئے۔ دہلی حکومت کے سروسز محکمہ کے ذریعہ جاری کردہ ٹرانسفر آرڈر کے مطابق جن لوگوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کے اسپیشل سکریٹری اُدت پرکاش رائے بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
سال 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسر اُدت پرکاش رائے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود میں خصوصی سکریٹری ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے حال ہی میں وزارت داخلہ سے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ ادت پرکاش پر ایگزیکٹیو انجینئر کو غیر منصفانہ طور پر فائدہ پہنچانے کے عوض 50 لاکھ روپے بطور رشوت حاصل کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق ادت پرکاش رائے کے علاوہ جن آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیے گئے ہیں ان میں جتیندر نارائن، وویک پانڈے، گریما گپتا، شوربیر سنگھ، آشیش ایم مور، وجیندر سنگھ راوت، کرشن کمار، کلیان سہائے مینا، سونل سوروپ، ہیمنت کمار اور انیل کمار سنگھ جیسے کئی بڑے نام شامل ہیں۔
Published: undefined
سکریٹری انتظامی اصلاحات کے طور پر تعینات آئی اے ایس آفیسر وویک پانڈے کو آئی ٹی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ایم ڈی (جی ایس ڈی ایل) اور ڈائریکٹر (یو ٹی سی ایس) کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز