گجرات سےایک دل دہلانے والی خبر آئی ہے ۔ گجرات کے بھڑوچ ضلع میں واقع پٹیل ویلفیئر اسپتال میں بنے کووڈ کیئر سینٹر میں زبردست آگ لگی اور خبروں کے مطابق اس آگ میں 12 لوگوں کی موت ہوگئی ۔واضح رہےکل دیر رات یہ حادثہ پیش آیا ۔
Published: undefined
واضح رہے پٹیل ویلفیئر اسپتال میں کورونا کےمریضوں کےعلاج کے لئے کووڈ کیئر سینٹر بنایا گیا تھا ۔ آگ لگنے کے فورا بعد اسپتال میں داخل مریضوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کرایا گیا ۔ خبروں کے مطابق آگ اتنی زبردست تھی کہ اس کی چپیٹ میں کئی لوگ آ گئے۔
Published: undefined
اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق آگ کی چپیٹ میں آ کر درجن بھر لوگوں کی موت ہو گئی۔ اے بی پی نیوز نے اس کی تصدیق پولیس ذرائع سے کی ہے۔آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس انتظامیہ موقع پرموجود ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined