رامپور: سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کے خلاف مزید 11 معاملے درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف چل رہے مقدمات کی مجموعی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔ جمعرات کو ایک خصوصی عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کے دوران رامپور پولیس نے خصوصی ایم پی / ایم ایل اے عدالت کو بتایا کہ اعظم خان کا نام مزید 11 ایف آئی آر میں جوڑا گیا ہے۔
Published: 18 Dec 2020, 11:56 AM IST
پہلے یہ معاملے رامپور ضلع میں مکانوں کے مبینہ انہدام کے حوالہ سے اعظم خان کے قریبی معاونین کے خلاف درج کئے گئے تھے۔ اعظم خان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ وہ فی الحال اپنی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبد اللہ اعظم کے ساتھ سیتاپور جیل میں قید ہیں۔
Published: 18 Dec 2020, 11:56 AM IST
پولیس نے اعظم خان کے خلاف ڈونگرپور علاقہ کے مقامی لوگوں کی جانب سے درج 11 ایف آئی آر میں مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کئے ہیں، جن کے مکانوں کو مبینہ طور پر منہدم کر دیا گیا تھا اور سماجوادی لیڈر کے قریبی معاونین کی طرف سے مبینہ طور پر ’لوٹ مار‘ کی گئی تھی۔
Published: 18 Dec 2020, 11:56 AM IST
ایم پی / ایم ایل اے عدالت میں مقرر ایڈیشنل ضلع سرکاری وکیل (اے ڈی جی سی) رام اوتار سینی نے کہا، ’’ اعظم خان کے وکیل نے 2019 میں گنج کوتوالی پولیس اسٹیشن میں درج 11 ایف آئی آر میں ڈونگرپور کے باشندگان کی شکایت پر اعظم خان کے قریبی معاونین کے خلاف خود سپردگی کی درخواست پیش کی تھی۔ سابق سرکر آفیسر آل حسن، سابق سب انسپکتر فیروز خان، رامپور نگر پالیکا کے سابق چیئرمین ظہیر احمد خان اور دیگران کے خلاف لوٹ مار کے تحت معاملے درج کئے گئے تھے۔‘‘
Published: 18 Dec 2020, 11:56 AM IST
انہوں نے کہا، ’’شکایت کنندگان کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر میں اعظم خان کا نام نہیں تھا لیکن اب جانچ کے دوران اور ملزمین کے بیانات کی بنیاد پر اعظم خان کا نام بھی منسلک کر لیا گیا ہے۔‘‘
اعظم خان اور ان کا کنبہ رواں سال فروری سے سیتاپور جیل میں قید ہیں، ان کے خلاف غیرقانونی قبضہ، زمین ہڑپنے، بجلی چوری، کتاب چوری، مورتی چوری، بکری چوری، بھینس چوری اور دھمکی دینے کے کئی مقدمات درج ہیں۔
Published: 18 Dec 2020, 11:56 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Dec 2020, 11:56 AM IST