کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور روزانہ سینکڑوں انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ امریکہ میں مقیم 11 ہندوستانیوں کی موت کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 16 دیگر ہندوستانی اس وائرس کی زد میں ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ امریکہ میں جن 11 ہندوستانیوں کی وائرس انفیکشن سے موت ہوئی ہے، وہ سب مرد ہیں۔ ان 11 مہلوکین میں سے 10 کا تعلق نیو یارک اور نیو جرسی علاقہ سے ہے۔ مہلوکین میں سے 4 نیو یارک شہر میں ٹیکسی ڈرائیور تھے۔ ایک ہندوستانی کی فلوریڈا میں مبینہ طور پر کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان کیلیفورنیا اور ٹیکساس ریاستوں میں افسر کچھ دیگر لوگوں کی قومیت کا بھی پتہ لگا رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہند نژاد ہیں۔ 16 ہندوستانیوں میں کورونا انفیکشن کی تشخیص کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ ان میں چار خواتین ہیں۔ ان سبھی کو علیحدہ علیحدہ رکھا گیا ہے اور یہ سبھی سخت نگرانی میں ہیں۔ ان میں سے 8 نیو یارک سے، 3 نیو جرسی سے اور بقیہ ٹیکساس و کیلیفورنیہ جیسی ریاستوں سے ہیں۔ یہ ہندوستانی اتراکھنڈ، مہاراشٹر، کرناٹک اور اتر پردیش جیسی ریاستوں کے باشندہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز