رائے پور: چھتیس گڑھ کے ضلع بلودہ بازار میں کل دیر رات ٹرک اور پک اپ کے ٹکرانے کے حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع بلودہ بازار کے ارجونی علاقے میں دیر رات پک اپ اور ٹرک کے تصادم میں 11 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب لوگ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام قریبی رشتہ دار ہیں جو کسی خاندانی تقریب سے واپس آرہے تھے ، اور راستے میں انہیں حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے مہلوکین کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے حکام کو حادثے میں زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز