جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے جی ٹی روڈ پر بدھ کی دیر رات گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر بس سے ایک کروڑ نو لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ گریڈیہ کے ایس پی دیپک کمار شرما نے اس کی تصدیق کی ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ رقم انتخابی کام پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کی جانی تھی۔
Published: undefined
جس بس سے یہ رقم برآمد ہوئی وہ بہار کے گیا سے کولکاتا جا رہی تھی۔ ایس پی کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مسافر بس میں بھاری رقم لے جائی جا رہی ہے۔ اس بنیاد پر فلائنگ سکواڈ ٹیم کو الرٹ کر دیا گیا۔ بگودر تھانہ علاقے میں اورا نامی مقام پر چیکنگ کے دوران مہارانی نامی مسافر بس سے ایک کروڑ نو لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کی اطلاع محکمہ انکم ٹیکس کو دی گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں گزشتہ 10 دنوں میں پولیس نے مختلف اضلاع میں تقریباً 2 کروڑ روپے کی رقم ضبط کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی پورے ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور اس دوران 50 ہزار روپے سے زیادہ کی نقد رقم لے کر چلنے پر پابندی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined