سری نگر: وادی کشمیر میں گزشتہ 108 دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال اور غیر اعلانیہ ہڑتال کے بیچ معمولات زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ شاہراہ بحالی کی طرف جادہ پیما ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں تاہم انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر جاری پابندی سے لوگوں کی مشکلات روز افزوں دو چند ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
بتادیں کہ مرکزی حکومت کے پانچ اگست کے جموں کشمر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے خلاف غیر یقینی صورتحال سایہ فگن ہوئی اور غیر اعلانیہ ہڑتال کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوا تھا۔
Published: undefined
دریں اثنا کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق کا کہنا ہے کہ وادی کی معشیت کو گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران تخمیناً 12 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کی معشیت کو ایک دن کی ہڑتال سے 125 کروڑ روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
Published: undefined
موصوف صدر نے کہا کہ اس نقصان کی ذمہ داری انتظامیہ کو قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ، موبائل فون اور ایس ایم ایس خدمات کی معطلی سے تجارت کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے قرب وجوار میں بدھ کے روز بھی غیر یقینی اور اضطرابی صورتحال کے بیچ معمولات زندگی شاہراہ بحالی کی طرف جادہ پیما ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں تاہم بدھ کے روز بعض علاقوں میں جزوی ہڑتال رہی تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت جاری رہی۔
Published: undefined
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں بدھ کے روز جزوی ہڑتال رہی، بازاروں میں کچھ دکانیں مکمل طور پر ہی بند رہیں اور کچھ مکمل کھلی رہیں اور کچھ ادھ کھلی رہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اننت ناگ میں گزشتہ ہفتے شرپسند عناصر نے دو بار پٹاخے پھوڑے جس کی وجہ سے بازاروں میں افراتفری مچ گئی۔
Published: undefined
انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کی وجہ سے صحافیوں کو انتظامیہ کی طرف سے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے ایک چھوٹے کمرے میں قائم میڈیا سینٹر روزانہ بنیادوں پر جانا پڑتا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ میڈیا سینٹر میں دستیاب محدود وسائل کے باعث سے ان کا کام کاج متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے کم سے کم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے مطالبے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ وادی میں اگرچہ معمولات بحال ہورہے تو انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اب کم سے کم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کو بحال کرے۔
Published: undefined
طلبا کا کہنا ہے کہ وہ ایس ایم ایس سروس کی معطلی کی وجہ سے کوئی بھی فارم بشمول اسکالرشپ فارم جمع کرنے سے قاصر ہیں۔ شہر سری نگر کے بعض علاقوں بشمول تجارتی مرکز لال چوک میں بدھ کے روز بھی صبح کے وقت بازاروں میں دکانیں کھلی رہیں اور دیگر تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل برابر جاری رہی۔ تاہم پائین شہر کے کئی علاقوں بشمول نوہٹہ، نوا کدل، گوجوارہ، خانیار، راجوری کدل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بدھ کے روز صبح کے وقت دکانیں نہیں کھلیں تاہم سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ جاری رہا اور پبلک ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل وحمل بھی دیکھی گئی۔ وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات سے معمولات زندگی دھیرے دھیرے بحال ہونے کی اطلاعات ہیں، کئی علاقوں میں بازار صبح کے وقت کھل کر دن کے دو بجے بند ہوئے تو بعض علاقوں میں دکانیں دوپہر کے بعد ہی کھل کر شام گئے تک کھلی رہیں۔
Published: undefined
وادی میں سرکاری دفاتر اور بنکوں میں معمول کا کام کاج بحال ہوا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی امتحانات شروع ہونے سے طلبا کا رش بڑھ گیا ہے۔ تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی میں پانچ اگست کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال نہیں ہوسکا جس کے باعث طلبا نصف نصاب بھی مکمل نہ کرسکے۔ والدین کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے طلبا کا تعلیمی سال بچانے کے بجائے حالات کو بہتر پیش کرنے کے لئے امتحانات منعقد کیے۔ دریں اثنا وادی میں سردی کے پیش نظر محبوس سیاسی لیڈروں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا جارہا ہے پہلے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو چشمہ شاہی سے مولانا آزاد روڑ کے متصل ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس میں منتقل کیا گیا بعد ازاں 33 لیڈروں کو ایم ایل اے ہوسٹل منتقل کیا گیا تاہم نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ فی الوقت ہری نواس میں ہی مقید ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined