دوسہ: راجستھان کے دوسہ ضلع کے لالسوت علاقے میں فوڈ پوازننگ کے سبب 107 افراد بیمار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے کے بلونا گاؤں میں بدھ کی رات تقریب کے دوران ان لوگوں نے مشری ماوا کھایا تھا۔
لالسوت کے چیف بلاک میڈیکل آفیسر (بی سی ایم او) ڈاکٹر پون جین نے بتایا کہ کل رات بلونا گاؤں میں شادی کی تقریب چل رہی تھی۔ ان لوگوں نے پروگرام میں مشری ماوا کھایا اور کچھ دیر بعد انہیں پیٹ میں درد، قے اور اسہال کی شکایت شروع ہو گئی۔ یکے بعد دیگرے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والے افراد کو بلونا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا۔
Published: undefined
کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بلونا میں فوڈ پوائزننگ میں مبتلا افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا اور بیمار افراد کی تعداد 107 ہو گئی۔ دوسری جانب کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں 80 افراد کو داخل کر کے علاج کیا گیا جس کے بعد داخل مریضوں کے لیے بستروں کی کمی اور ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کچھ مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لالسوت ریفر کر دیا گیا، جہاں 27 افراد کا علاج کیا گیا۔
Published: undefined
دوسہ کے چیف میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیتارام مینا، لالسوت کے بی سی ایم او اور محکمہ کے کئی عہدیدار اسپتال پہنچے۔ سی ایم ایچ او نے بتایا کہ رات 12 بجے سے فوڈ پوائزننگ کے مریض آنا شروع ہو گئے اور صبح 4 بجے تک ان افراد کی تعداد 107 ہو گئی، فی الحال تمام داخل مریضوں کی صحت میں بہتری کے باعث تمام کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بلونا گاؤں میں اپنی بہن کے گھر چاول دینے آئے بھاتئی اپنے ساتھ مشری ماوا اپنے گاؤں بھڑوتی سے لے کر یہاں بلونا پہنچے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined