قومی خبریں

فوج میں بھرتی ہونے کے لیے خون کو منجمد کرنے والی سردی میں 1.5 لاکھ نوجوان سڑکوں پر

جنتر منتر پر ہزاروں نوجوانوں کی آواز بلند کرنے کے لیے راجیہ سبھا کے رکن دیپندر ہڈا اور یوتھ کانگریس کے صدر شرینواس بی وی بھی پہنچے۔

<div class="paragraphs"><p>کرنل روہت چودھری، ویڈیو گریب</p></div>

کرنل روہت چودھری، ویڈیو گریب

 

 نئی  دہلی: ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں نے فوج اور ایئرفورس میں بھرتی ہوکر ملک کی خدمت کرنے کا ایک سنہرا سپنا دیکھا تھا۔ اپنے خوابوں کی تعبیر کو حاصل کرنے لیے انہوں نے سخت محنت بھی کی۔ بھرتی کی راہ میں آنے والے دو پڑاؤبھی پار کر لیے تھے لیکن مرکزی حکومت نے اسی وقت اگنی پتھ اسکیم ان ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کا خواب چکنا چور کردیا۔ دہلی کے جنتر منتر پر خون کو منجمد کر دینے والی سردی میں ان نوجوانوں نے اپنے حق کے لیے آواز بلند کی ہے۔

Published: undefined

جنتر منتر پر ہزاروں نوجوانوں کی آواز بلند کرنے کے لیے راجیہ سبھا کے رکن دیپندر ہڈا اور یوتھ کانگریس کے صدر شرینواس بی وی بھی پہنچے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ’سابق فوجی شعبہ‘ کے قومی صدر کرنل روہت چودھری نے ان نوجوانوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ’’ اگنی پتھ اسکیم لاگو ہونے سے قبل قریب ڈیڑھ لاکھ نوجوان جنہوں نے فوج میں داخل ہونے کی درخواست دی تھی لیکن مودی حکومت نے اگنی پتھ اسکیم کی آڑ میں ان  نوجوانوں کا مستقبل برباد کر دیا۔

Published: undefined

 چودھری نے کہا کہ ’’اگنی پتھ اسکیم آنے سے قبل ان نوجوانوں کا انتخاب ہو چکا تھا۔ انہیں صرف اپوائنٹمنٹ لیٹر کا انتظار تھا۔ فوج کے لیے منتخب ہونے کے باوجود ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نوجوان مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج بیروزگار ہیں۔ ملک کی خدمت کا جنون اپنے دلوں میں پالے یہ نوجوان آج در در کی ٹھوکر کھانے پر مجبور ہیں۔‘‘

Published: undefined

نوجوانوں نے کہا کہ ’’ہم اس امید پر بیٹھے تھے کہ ہم نے جسمانی امتحان اور طبی معائنہ کا مرحلہ عبور کر لیا ہے۔ صرف امتحان (تحریری) باقی تھا۔ اسی دوران اگنی پتھ اسکیم آگئی۔ حالانکہ یہ بھرتی تو اس سے پہلے کی تھی، مگر ہماری بھرتی روک دی گئی۔ ہمیں در در کی ٹھوکریں کھانے کے لیے چھوڑ دیا گیا ۔ عمر کی وجہ سے ہمارے پاس کوئی دوسرا موقع نہیں تھا۔ کووڈ 19 کی وجہ سے ہمارا امتحان ملتوی کر دیا گیا۔ ہمیں امید تھی کہ جلد یا بدیر امتحان ہو گا اور ہمیں فوجی بننے کا موقع ملے گا۔‘‘

Published: undefined

پچھلے سال کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ان نوجوانوں سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت راہل گاندھی نے کہا تھا کہ حکومت نے 'اگنی پتھ' اسکیم کی آڑ میں فوج اور فضائیہ میں مستقل بھرتی کے عمل کو منسوخ کر کے ان نوجوانوں کی محنت کو برباد کر دیا ہے۔ بہار کے چمپارن سے کئی نوجوان پیدل دہلی پہنچے تھے۔ ان نوجوانوں سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا تھا ’’اگنی ویر اسکیم (اگنی پتھ) کی آڑ میں 2019-21 تک چلی فوج اور ایئرفورس کی عارضی بھرتی کے عمل کو رد کرکے حکومت نے بے شمار محنتی اورخواب دیکھنے والے نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined