نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) نے جرائم اور کسانوں کی خودکشی سے متعلق ایک اعداد و شمار پیش کیے ہیں جو مودی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔ این سی آر بی کے ذریعہ پیش کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں 5074634 جرائم کے واقعات ہوئے جو کہ 2017 کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ 2017 کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2017 میں 5007044 جرائم کے واقعات پیش آئے تھے۔
Published: undefined
اس سے قبل این سی آر بی نے حال ہی میں 2017 کا کرائم ڈاٹا جاری کیا تھا۔ اس کے مطابق 1992 کے بعد سے قتل کی شرح میں دھیرے دھیرے گراوٹ درج کی گئی تھی۔ 1963 کے بعد 2017 میں قتل کی شرح کم ریکارڈ کی گئی۔ اس کے مطابق ہر ایک لاکھ آبادی پر 2.49 قتل کا معاملہ درج ہوا۔ 2015 کے مقابلے میں 2017 میں چوری کے معاملوں میں بھی کمی آئی۔ 2017 میں درج ہوئے عصمت دری اور جنسی استحصال کے معاملوں میں بھی 2015 کے مقابلے کمی آئی۔
Published: undefined
2018 میں قتل کے 29017 معاملے درج کیے گئے جب کہ 2017 میں قتل کی تعداد 28653 تھی۔ یعنی اس میں 1.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ان اعداد و شمار کے مطابق نجی دشمنی قتل کی سب سے بڑی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ 2018 میں اغوا کے 105734 کیس درج کیے گئے جو 2017 میں درج ہوئے 95893 کیس سے 10.3 فیصد زیادہ ہیں۔
Published: undefined
اب بات کریں کسانوں کی تو این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں زراعتی شعبہ سے جڑے کل 10349 لوگوں نے خودکشی کی جو کہ سال 2017 کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔ این سی آر بی کے مطابق سال 2017 میں ملک بھر میں 10655 کسان اور زراعتی مزدوروں نے خودکشی کی تھی۔
Published: undefined
این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں زراعتی شعبہ میں شامل کل 10349 لوگوں (جن میں 5763 کسان شامل ہیں) نے خودکشی کی جب کہ اس دوران 4586 کسان مزدوروں نے خودکشی کی۔ این سی آر بی کی رپورٹ ’ہندوستان میں کرائم-2017‘ جاری کرنے کے تقریباً تین مہینے بعد سالانہ ڈاٹا جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
این سی آر بی کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں زراعتی شعبہ میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد کل خودکشی کرنے کے معاملے میں 7.7 فیصد رہی۔ اس دوران ملک بھر میں کل 134516 خودکشی کے واقعات سامنے آئے۔ سال 2017 میں ملک بھر میں کل 129887 لوگوں نے خودکشی کی تھی۔
Published: undefined
این سی آر بی کے مطابق سال 2018 میں کچھ ریاستوں اور مرکز کے ماتحت علاقوں میں زراعتی شعبہ میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد صفر رہی۔ ان میں مغربی بنگال، بہار، اڈیشہ، اتراکھنڈ، میگھالیہ، گوا، چنڈی گڑھ، دمن اور دیو، دہلی، لکشدیپ اور پڈوچیری شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز