ابوظہبی میں کم از کم 100 پنجابی مہاجر بغیر پاسپورٹ کے پھنسے ہوئے ہیں اور اپنی حفاظت و جلد از جلد نکلنے کے لیے حکومت ہند سے مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پھنسے ہوئے لوگوں کے رشتہ دار اور خیر خواہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک نجی کمپنی میں کام کرتے تھے جنھیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا ہے۔ ملازمت سے نکالے جانے کے بعد انھیں پاسپورٹ واپس نہیں دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہندوستان لوٹنے میں ناکام ہیں۔
Published: undefined
سماجی کارکن دلباغ سنگھ نے اس تعلق سے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ پھنسے لوگوں کو جلد از جلد ہندوستان واپس لایا جائے۔ میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جئے شنکر نے اس سلسلے میں دبئی واقع ہندوستانی سفارتخانہ کو یو اے ای میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے افسران سے کہا ہے کہ پھنسے ورکرس کو واپس ہندوستان لانے کا انتظام کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز