قومی خبریں

کیرالہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں 100 بی پی ایل کنبوں کو مفت ملے گا انٹرنیٹ: پنارائی وجین

پنارائی وجین نے کہا کہ کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک کا مقصد تقریباً 20 لاکھ بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے، باقی کے لیے سبسڈی والے نرخوں پر یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

پنارائی وجین، تصویر آئی اے این ایس
پنارائی وجین، تصویر آئی اے این ایس 

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے منگل کے روز کہا کہ اس سال مئی تک کیرالہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں 100 بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ پنارائی وجین نے کہا کہ کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک (کے ایف او این) کا مقصد تقریباً 20 لاکھ بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے اور باقی کے لیے سبسڈی والے نرخوں پر یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 30,000 سرکاری دفاتر میں سے 3019 کو کنیکٹیویٹی دے دی گئی ہے اور تمام دفاتر کو اگلے جون تک اس سے جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 34,961 کلومیٹر میں سے 11,906 کلومیٹر تک اے ڈی ایس او ایف سی کیبل بچھانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ کل 375 پی او پی (پوائنٹ آف پریجنس) میں سے 114 میں این او سی (نیٹ ورک آپریٹنگ سنٹر) کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ موجودہ 2600 کلومیٹر آپٹیکل گراونڈ وائر انسٹالیشن میں سے 2045 کلومیٹر میں کام مکمل ہوچکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined