قومی خبریں

مودی حکومت بنی تو پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں 10 فیصد کی کٹوتی یقینی: تیجسوی

تیجسوی نے کہا کہ ”اگر بی جے آئی تو31 مئی 2019 کے بعد ایک سازش کے تحت پسماندہ طبقوں کے ریزرویشن میں دس فیصد کٹوتی کر دے گی۔ جس میں سب سے پہلے کشواہا، کوئری، دانگی، کرمی، پٹیل اور اہر کے نام ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ اگر مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی حکومت بنی تو پسماندہ طبقہ کے ریزرویشن میں دس فیصد کی کٹوتی یقینی ہے۔

Published: undefined

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کہا کہ ”اگر بی جے آئی تو31 مئی 2019 کے بعد ایک سازش کے تحت پسماندہ طبقوں کے ریزرویشن میں دس فیصد کٹوتی کر دے گی۔ جس میں سب سے پہلے کشواہا، کوئری، دانگی، کرمی، پٹیل اور اہر کا ریزرویشن ہوگا۔

Published: undefined

اس کے بعد باری ۔ باری انتہائی پسماندہ اور درج فہرست طبقوں کا ریزرویشن بھی ختم کر دیا جائے گا اور راتوں۔ رات یہ خود (سورن) کا ریزرویشن بڑھا لیں گے۔“ واضح رہے کہ تیجسوی یادو نے جی روہینی کمیٹی کو لیکر ایک انگریزی اخبار میں چھپی خبر کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد دیگر پسماندہ طبقہ ( او بی سی) کے ذیلی درجہ بندی کے امکانات کا مطالعہ کرنا ہے تاکہ اس کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت او بی سی میں ریزرویشن کے فائدوں کو یکساں تقسیم کے طریقوں پر غور کر سکے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ نقلی پسماندہ وزیر اعظم نریندر مودی پسماندوں، دلتوں، انتہائی پسماندوں کا ریزرویشن ختم کر رہے ہیں۔ یہ نسل پرست واجپائی اب باری، باری پسماندوں، انتہائی پسماندوں اور دلتوں کا ریزرویشن ختم کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ذات کے تناسب میں ریزرویشن میں اضافہ کیا جائے۔ جس کی جتنی زیادہ تعداد اس کی اتنی زیادہ حصہ داری۔

Published: undefined

آرجے ڈی لیڈر نے اس سے قبل ایک دیگر ٹوئٹ میں جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ” نتیش چاچا نے بہار کو برباد کر دیا ہے، چار سال میں چار حکومت کی قلابازی، کرسی بازی اور پلٹی بازی سے بہار کو غیر مستحکم کرنے والے شخص سے ترقی کی امید نہیں کی جاسکتی۔ ان کا کوئی ٹھکانا ہے۔ کب کہاں کیسے، کس لئے اور کیوں پلٹی مار جائیں۔ ویسے بی جے پی سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ”چارہ گھوٹالے کے اصل گنہگار مشرا جی ( بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشر) جن کی مدت کار (1977) میں یہ گھوٹالا ہوا جسے میرے والد ( لالو پرساد یادو) نے اجاگر کیا وہ (مشر) ضمانت پر ہیں ان کے پروگراموں میں نتیش۔ مودی (نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی) جا رہے ہیں۔ پورا کنبہ بی جے پی میں ہے ۔“

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر ضمانت پر ہی نہیں ہیں بلکہ انتخاب بھی لڑ رہی ہیں۔لیکن لالو جی جیل میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined