قومی خبریں

چھ ماہ کی بچی سمیت ایک ہی خاندان میں ملے 10 کورونا پازیٹو، دہشت کا ماحول

بہار محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کی دیر رات مونگیر میں 6 ماہ کی بچی، 21 سالہ خاتون سمیت 3 مریض کے پازیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی۔ یہ تینوں بدھ کو ملے کورونا پازیٹو 60 سالہ بزرگ کی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

بہار میں کورونا انفیکشن کے معاملے لگاتار سامنے آ رہے ہیں اور اس کی رفتار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں اب تک کئی کورونا ہاٹ اسپاٹ بھی سامنے آ چکے ہیں۔ ضلع سیوان کے بعد مونگیر کورونا مریضوں کے لیے ہاٹ اسپاٹ بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ مونگیر میں ایک ہی فیملی کے 9 لوگوں میں کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کورونا پازیٹو مریضوں میں 6 مہینے اور 2 سال کی بچی بھی شامل ہے۔ جمعرات کی رات 3 لوگوں کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

بہار محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے جمعہ کی صبح بتایا کہ جمعرات کی دیر رات مونگیر میں 6 ماہ کی بچی، 21 سالہ خاتون سمیت تین مریضوں کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ تینوں بدھ کو ملے کورونا پازیٹو 60 سالہ بزرگ کی فیملی سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ اس سے قبل فیملی میں 5 مزید لوگوں کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان سب معاملوں کے سامنے آنے کے بعد بہار میں کورونا پازیٹو مریضوں کی مجموعی تعداد 83 پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

جمعرات کو صبح اسی فیملی کے چھ لوگوں کے کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں آنے کی خبر عام ہوئی تھی جن میں دو مرد (ایک کی عمر 40 سال اور ایک کی عمر 38 سال) اور 4 خواتین شامل تھیں۔ ان میں دو سال کی ایک بچی بھی شامل تھی۔ یہ سبھی بدھ کو ملے کورونا پازیٹو 60 سالہ بزرگ کی فیملی کے رکن ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اب تک ایک مریض کی موت ہوئی ہے جب کہ 37 افراد علاج کرانے کے بعد صحت یاب ہو کر گھر بھی لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 29 معاملے سیوان سے سامنے آئے ہیں جب کہ مونگیر سے اب تک 17 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ پٹنہ سے 6 معاملے، گیا سے 5 معاملے، بیگوسرائے سے 8 معاملے، گوپال گنج سے 3 معاملے، نالندہ سے 6 معاملے، بکسر سے 2 اور نوادہ سے 3 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ سارن، لکھی سرائے، ویشالی اور بھاگلپور میں کورونا پازیٹو 1-1 مریض سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined