قومی خبریں

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹیکسی کھائی میں گرنے سے اندوہناک حادثہ، 10 افراد جان بحق

جموں سے سری نگر جا رہی ایک مسافر کیب رام بن علاقے میں بیٹری چشمہ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت رسانی کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سری نگر: سری نگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن کے قریب جمعہ کو اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 10 افراد موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور رام بن سول کیو آر ٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق جموں سے سری نگر جا رہی ایک مسافر کیب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن علاقے میں بیٹری چشمہ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ ٹیکسی میں سفر کرنے والے کئی مسافروں کی موت کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم کی جانب سے علی الصبح ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں اب تک 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں لیکن گہرائی، اندھیرے اور مسلسل بارش کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا تھا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ کی اطلاع تقریباً دیر رات گئے 1.15 بجے ملی۔ اطلاع ملی تھی کہ مسافروں کو جموں سے کشمیر لے جانے والی ٹیکسی (ٹاویرا) نیشنل ہائی وے-44 پر بیٹری چشمہ کے قریب تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

ایس ایچ او پی ایس رامبن، پولیس ٹیم، ایس ڈی آر ایف ٹیم اور سول کیو آر ٹی رامبن سمیت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ اب تک گہری کھائی سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ انہیں اس لیے منتقل کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ علاقہ بہت مشکل ہے اور مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق کھائی سے برآمد ہونے والی دونوں لاشوں کی شناخت بلوان سنگھ ولد پورب سنگھ ساکنہ امب گورتھا جموں کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کار ڈرائیور تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور شخص کی شناخت وپن مکھیا ولد وشوناتھ مکھیا ساکن بہار چمپارن کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے رام بن سڑک حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’المناک سڑک حادثے کا علم ہونے کے بعد انہوں نے ڈی سی رام بن بصیر الحق سے بات کی ہے، میں حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined