قومی خبریں

چھتیس گڑھ کے سکما میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 10 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔ جائے وقوعہ سے ہتھیار برآمد ہوئے۔ حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت امن و ترقی کو یقینی بنا رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں کونٹا کے بھیجی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں 10 نکسلی مارے گئے۔ یہ کارروائی ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کی ٹیم نے کی۔ اطلاعات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے تین خودکار رائفلوں سمیت کئی ہتھیار برآمد کیے ہیں۔

Published: undefined

مڈبھیڑ اس وقت شروع ہوئی جب ڈی آر جی کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ کئی نکسلی اڈیشہ کے راستے چھتیس گڑھ میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس معلومات پر فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ صبح کے وقت ہوا۔ بستر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پی سندرراج نے مڈبھیڑ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد اور برآمد شدہ ہتھیاروں کی مکمل تصدیق ابھی جاری ہے۔

Published: undefined

اس کارروائی پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے کہا کہ ان کی حکومت نکسلیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکما میں امن و ترقی کو یقینی بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ بستر میں امن و ترقی کا دور واپس آ رہا ہے۔

یہ مڈبھیڑ حکومت کے نکسلیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں امن و امان کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined