شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں کے ساتھ اترپردیش کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔ ایک طرف جہاں صوبہ بھر میں بجلی گرنے سے کئی اموات واقع ہوئیں وہیں دوسری طرف لکھنؤ واقع 230 سال پرانا بڑا امام باڑہ بھی اس کی زد میں آ گیا۔
Published: undefined
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی نے عمارت کے پچھلے حصہ کو اپنی زد میں لیا جس کے سبب ایک حصہ کو نقصان پہنچا۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ٹراما سینٹر لے جایا گیا۔
Published: undefined
ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے نوابی دور کی اس اہم عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حادثہ میں 13 سالہ یاسمین کے پیر میں فریکچر آ گیا اور 18 سالہ سراج کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ دونوں کو خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بڑا امام باڑا اودھ کے چوتھے نواب آصف الدولہ نے تعمیر کرایا تھا۔ یہ عمارت 1786 سے 1791 کے بیچ تعمیر ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ویسٹ) سنتوش کمار نے کہا کہ اس عمارت کے نقصان زدہ حصے کی مرمت کرانے کے لئے اے ایس آئی یعنی محکمہ آثار قدیمہ کو کہا جائے گا۔ بڑا امام باڑہ کو اے ایس آئی نے محفوظ عمارت قرار دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined