اناؤ میں ایک لڑکی کی عصمت دری کی گئی، اس کے اہل خانہ پر مقدمہ درج کرا دیا گیا اور آخر میں متاثرہ کو ہی جان سے مارنے کی کوشش کی، اس سب کا الزام برسر اقتدار جماعت کے ایک رسوخ دار سیاست داں پر ہے۔ اس واقعہ نے ملک بھر کے ذی شعور لوگوں کو بے چین کر دیا ہے۔ پیش ہے اسی معاملہ پر مبنی گوہر رضا کی نظم...
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
جب سازش، حادثہ کہلاے
اور سازش کرنے والوں کو
گدّی پے بٹھایا جانے لگے
جمہور کا ہر اک نقش قدم
ٹھوکر سے گرایا جانے لگے
جب خون سے لت پت ہاتھوں میں
اس دیش کا پرچم آجائے
اور آگ لگانے والوں کو
پھولوں سے نوازا جانے لگے
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
جب کمزوروں کے جسموں پر
نفرت کی سیاست رقص کرے
جب عزت لوٹنے والوں پر
خود راج سنگھاسن فخر کرے
جب جیل میں بتٹھے قاتل کو
ہر ایک سہولت حاصل ہو
اور ہر با عزت شہری کو
سولی پے چڑھایا جانے لگے
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
جب نفرت بھیڑ کے بھیس میں ہو
اور بھیڑ ہر اک چوراہے پر
قانون کو اپنے ہاتھ میں لے
جب منصف سہمے، سہمے ہوں
اور مانگیں بھیک حفاظت کی
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
ایوان سیاست میں پیہم
جب دھرم کے نعرے اٹھنے لگیں
جب مندر، مسجد، گرجا تک
ہر اک پہچان سمٹ جائے
جب لوٹنے والے چین سے ہوں
اور بستی، بستی بھوک ا گے
جب کام تو ڈھونڈھیں ہاتھ مگر
کچھ ہاتھ نہ آئے، ہاتھوں کے
اور خالی خالی ہاتھوں میں
شمشیر تھمائی جانے لگے
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
تب سمجھو ہر ایک گھٹنا کا
آپس میں گہرا رشتہ ہے
یہ دھرم کے نام پے سازش ہے
اور سازش بیحد گہری ہے
تب سمجھو مذہب و دھرم نہیں
تہذیب لگی ہے داؤ پر
رنگوں سے بھرے اس گلشن کی
تقدیر لگی ہے داؤ پر
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
اٹھو کہ حفاظت واجب ہے
تہذیب کے ہر مے خانے کی
اٹھو کہ حفاظت لازم ہے
ہر رنگ کی، ہر پیمانے کی
(یکم اگست 2019)
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Aug 2019, 10:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز