نئی دہلی: آروگیہ سیتو ایپ میں اردو زبان کو شامل نہ کیے جانے پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معروف شاعر مظفّر حنفی نے حکومتِ ہند مطالبہ کیا ہے کہ اس ایپ میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی ہے۔
Published: 13 May 2020, 7:11 PM IST
مظفّر حنفی نے کہا کہ کورونا کی شناخت یا آس پاس کوئی کورونا متاثر ہے اس کے انتباہ کے لئے حکومت نے آروگیہ سیتو ایپ لانچ کیا ہے جس میں تقریباً ایک درجن زبان کو شامل کیا گیا ہے، لیکن اردو جس کو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے، اس ایپ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں اردو کے ساتھ نا انصافی ناقابل قبول ہے۔
Published: 13 May 2020, 7:11 PM IST
شاعر مظفّر حنفی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آروگیہ سیتو ایپ میں اردو کو شامل کیا جائے۔ انھوں نے اردو اداروں سے بھی اپنا غصہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنا کام ایمان داری سے نہیں کر رہے اور اس طرف اب تک توجہ نہیں دی گئی، جس کی طرف سب سے پہلے بزمِ صدف انٹرنیشنل نے آواز اُٹھائی۔
Published: 13 May 2020, 7:11 PM IST
انجنیر، ادیب اور سماجی کارکن مظفّر حنفی نے بہت سخت الفاظ میں اپنے غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اردو میں آروگیہ سیتو ایپ فوراً جاری کرنا چاہیے۔ ورنہ دِکھاوے کے اردو ادارے اور تمام اردو اکادمیوں کو بند کر دینا چاہیے۔ جب وہ کام کرتے ہی نہیں۔ انھو ں نے اپنے والد مظفر حنفی کے تین شعر بھی پیش کیے:
Published: 13 May 2020, 7:11 PM IST
جانے بچتی ہے کہ مرتی ہے اردو
چند سلوں کو اسی خوف و خطر میں دکھے
ہم سوختہ نصیب اسی سر زمیں کے ہیں
اردو زباں بھی، تاج محل بھی ہمارا ہے
ستم رسیدہ ہے ہندوستان میں اردو
اسی زباں میں ہندوستاں زیادہ ہے
Published: 13 May 2020, 7:11 PM IST
انجنیر فیروز مظفر نے بزمِ صدف انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ جو کام دہلی میں لوگوں کو کرنا تھا، اس کے لیے سید شہاب الدین نے پہل کی۔ آخر میں انھوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ آروگیہ سیتو ایپ میں اردو زبان کو شامل کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل وہ ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط بھی لکھیں گے۔
Published: 13 May 2020, 7:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 May 2020, 7:11 PM IST