ادبیات

لکھنؤ: 17ویں ’نیشنل بک فیئر‘ کا آغاز 20 ستمبر سے

نیشنل بک فیئر کے ڈویژنل کنوینر منوج سنگھ چندیل نے منگل کو یہاں بتایا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کی تھیم پر مبنی یہ بک فیئر بچوں، بڑوں کے نام وقف ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں دس روزہ سترہویں ’نیشنل بک فیئر‘ کا انعقاد 20 ستمبر سے ہوگا۔ اس بار کتب میلہ کا تھیم مہاتما گاندھی کی 150 وی جینتی ہوگی۔ میلے میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مقامی مصنفین کے لئے علیحدہ مفت اسٹال لگانے کی سہولت ہوگی جہاں وہ اپنی کتابوں کی نمائش و فروخت کے لئے رکھوا سکیں گے۔

Published: undefined

دی فڈریشن آف پبلشرس اینڈ بک سیلس اسوسی ایشن ان انڈیا کے ذریعہ نیشنل بک فیئر میلہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے موتی محل واٹیکا لان میں 20 سے 29 ستمبر تک چلے گا۔ نیشنل بک فیئر کے ڈویژنل کنوینر منوج سنگھ چندیل نے منگل کو یہاں بتایا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کی تھیم پر مبنی یہ بک فیئر بچوں۔بڑوں کے نام وقف ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ افتتاحی پروگرام میں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل کو مدعو کیا گیا ہے۔ میلے میں داخلہ بالکل مفت ہوگا جبکہ خریداروں کو ہر قسم کی کتابوں پر 10 فیصد کی چھوٹ ہوگی۔ بک فیئر میں اسٹیٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری آنندیشور پانڈے کو ’پردیش گورو‘ اعزاز سے نوازہ جائےگا۔

Published: undefined

بک فیئر میں گجرات کو مہمان ریاست کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے میلے میں گجرات کی سیاحت و وہاں کے پبلشروں کے اسٹال خصوصی طور سے لگائے جائیں گے۔ میلے میں گجراتی زبان سیکھنے کے خصوصی پروگرام ہوں گے۔ نیز پہلی بار آنکھوں کے معائنے کے کیمپ کا خصوصی انتظام ہوگا جو کہ دسوں دن تک چلے گا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ملک کی معروف و مشہور ’بک فیئر میں شمار، گزشتہ 17 سالوں سے مسلسل منعقد کیا جانے والے اس کتاب میلے میں اترپردیش اکادمی، گڈورڈ، پربھات، راج کمل، کتاب گھر، راج پال، سمائک، لوک بھارتی، سمیک، کیندریہ ہندی ندیشالیہ، گوتم بکس، انڈین سوشل انسٹی ٹیوٹ، پرکاشن سنستھان، ساہتیہ بھنڈار الہ آباد، رام کرشن مشن وغیرہ پبلشرس کے اسٹال ہوں گے۔ ساتھ ہی کونسل فار پرموشن آف سندھی لینگویج و اردو لینگویج، روشنی ببلشنگ، بک ویفے، ورڈ اسمتھ جیسے کئی نئے پبلشر شامل ہوں گے۔

Published: undefined

چندیل نے بتایا کہ گنگا جمنی تہذیب کے شہر میں منعقد ہونے والے اس کتاب میلے میں اس بار کتھک، غزل، سنگیت کے خصوصی پروگرام ہوں گے۔ ساتھ ہی پوری ریاست میں کتب میلے کا انعقاد کرنے والے آنجہانی امیش ڈھل کی یاد میں خصوصی کوی سمیلن و مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا۔

Published: undefined

چندیل نے بتایا کہ میلے میں ’گاندھی بال یوا منچ‘ پر بچوں کو جہاں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا وہیں 22 ستمبر کو کرن فاونڈیشن کے اشتراک سے ڈرائنگ مسابقے کا انعقاد ہوگا جبکہ اورینٹل لینگویج لیب کے اشتراک سے 21 تا 29 ستمبر تک اردو اور 29 ستمبر کو گجراتی زبان کی کلاسیں چلیں گی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ کتابوں کی رسم اجراء، مصنفین سے ملاقات، ادب پر تبادلہ خیال جیسے پروگرام نیز کوی سمیلن اور مشاعرہ وغیر جیسے تفریحی و تہذیبی پروگرام میلے میں افراد کے کشش کا باعث ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined