ادبیات

ادب کا نوبل انعام جاپانی نزاد برطانوی ناول نگار کے نام

اسٹاک ہوم: اس سال ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کازواو اِشیگورو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے...

Getty Images
Getty Images 

اسٹاک ہوم: اس سال ادب کا نوبل انعام جاپانی نزاد برطانوی ناول نگار کازواو اِشیگورو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے نوبل انعام برائے ادب کا اعلان کرتے ہوئے جاپانی نزاد برطانوی ناول نگار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ’’ناول نگار کازواو اِشیگورو کے ناول زبردست جذباتی قوت کے حامل ہیں اور انسان اور دنیا کے درمیان تعلق کی گہرائیوں کے پردے چاک کر دیتے ہیں۔‘‘ اشیگوروکو یہ انعام ان کے ناول گریٹ ایموشنل فورس کے لئے دیا جائے گاڈ اس انعام کے تحت انہیں گیارہ لاکھ ڈالر نقد رقم دی جائے گی۔

Published: undefined

اشیگورو کی پیدائش جاپان میں آٹھ نومبر 1954 کوہوئی تھی۔ ان کا خاندان اس وقت برطانیہ میں آکر مقیم ہوگیا تھا، جب ان کی عمر پانچ سال تھی ۔ ’’دا ریمینز آف دا ڈے‘‘ اور ’’نیور لیٹ می گو‘‘ اشیگورو کے معروف ناولوں میں شامل ہیں۔

Published: undefined

Getty Images
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined