ادبیات

کتابوں کے شائقین کے لئے خوشخبری: پٹنہ کے گاندھی میدان میں 8 نومبر سے کتاب میلہ

میلے کے کنوینر امت جھا نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بتایا کہ سینٹر فار ریڈر شپ ڈیولپمنٹ (سی آر ڈی) کے ذریعہ منعقد ہونے والے اس کتاب میلے میں ہندی سمیت مختلف زبانوں کے قریب 110 پبلیشر حصہ لے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں آئندہ 8 سے 18 نومبر تک پٹنہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میلے کے کنوینر امت جھا نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بتایا کہ سینٹر فار ریڈر شپ ڈیولپمنٹ (سی آر ڈی) کے ذریعہ منعقد ہونے والے اس کتاب میلے میں ہندی سمیت مختلف زبانوں کے قریب 110 پبلیشر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قریب ڈھائی سال کے وقفے کے بعد کتاب میلے کا ایک بار پھر انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل کتاب میلے کا انعقاد گیان بھون میں کیا گیا تھا لیکن پبلشروں اور کتاب کے شائقین سے ملے رد عمل اور مشوروں کے مد نظر اسے پھر گاندھی میدان میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

امت جھا نے بتایا کہ کتاب میلے کے اس سال کی تھیم ”درخت، پانی اور زندگی“ ہے اس بار کا کتاب میلہ خاص طور سے ماحولیات کے تئیں محبت اور بیداری پر مرکوز ہے۔ اس دوران خصوصی طور سے ماحولیات کو لے کر بیداری کے لئے پروگرام منعقد ہو ں گے۔ اس سمت میں میلہ احاطہ میں واقع آڈیٹوریم، اسٹیجوں اور ڈویژنوں کے نام درختوں کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔ جیسے ” پیپل پرشاسنک بھون‘، تلسی مکتاکاش منچ، آم سبھا گار، اور برگد رنگ بھومی وغیرہ۔ اس قسم کے میلے میں چھ بلاک ہوں گے جن کے نام باالترتیب نیم، سیمل، پلاش، گل مہر، کدم اور اشوک وغیرہ درختوں کے نام پر ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ