نئی دہلی(پریس ریلیز): گزشتہ رات (10 جنوری) اوکھلا اسمبلی حلقہ کے بٹلا ہاؤس میں مشہور شاعر ثمریاب ثمرؔ کے اعزاز میں ایک آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ و استاد شاعر جناب ساز دہلوی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض سراج طالب نے انجام دئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور عام آدمی پارٹی لیڈر عارض خان نمبردار موجود رہے۔محفل مشاعرہ کا انعقاد نوجوان شاعر بلال بدری کی کاوشوں سے ہوا جو شام 5 بجے سے رات 10بجے تک چلا اس موقع پر شمع افروزی مشہور شاعر خمار دہلوی اور مجیب قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
مشاعرہ کا آغاز یوسف میرٹھی کی نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پر نمبردار عارض خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا پُرزور استقبال کنوینر مشاعرہ بلال بدری نے کیا۔ عارض خان نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے ادبی پروگراموں سے معاشرہ میں اچھا پیغام جاتا ہے اور شاعروں اور ادبا نے ہمیشہ سے معاشرہ کی اصلاح و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ انہیں اس پروگرام میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ دیگر شرکا میں اختر اعظمی، سلمان رہبر لدھیانوی، حسان احسن بہار، شیرو حسین آبادی اور اکرم راہی شامل رہے۔
Published: undefined
Published: undefined
ان کے علاوہ ساجد حیدر ،شعیب طالب،حسان احسن کشن گنجوی وغیرہ نے بھی اپنا کلام سنایا۔ مشاعرے کے اختتام پر صدر مشاعرہ جناب سازدہلوی نے اپنے صدارتی خطبے میں اردو ادب کو درپیش مسائل اور مشکلات پر گفتگو کی اور ان ادب کو درپیش مسائل کے حل کی تدابیر اور طریقئہ کار بیان کیا۔ مشاعرہ کے اختتام پر کنوینر مشاعرہ جناب بلال بدری نے شعرائ و سامعین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے پرزور عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز