ادبی

عالمی کتاب میلہ اگلے سال یکم تا 9 فروری کو منعقد ہوگا: این بی ٹی

نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین نے تمام مہمانوں، پبلشرز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین کامل ہے کہ آئندہ سال مزید پبلشر اور قارئین اس میلے میں شرکت کریں گے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر / یو این آئی

 

نئی دہلی: اگلے سال نئی دہلی عالمی کتاب میلہ یکم تا 9 فروری2025 کو منعقد ہوگا یہ اطلاع نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے نے دی۔ انہوں نے تمام مہمانوں، پبلشرز، شریک آرگنائزنگ تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین کامل ہے کہ آئندہ سال مزید پبلشر اور قارئین اس میلے میں شرکت کریں گے اور میلے سے ہندوستانی اشاعت اور تحریر کی عالمی شناخت مستحکم ہوگی۔

Published: undefined

نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کے ڈائریکٹر یوراج ملک نے کہا کہ نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 ہندوستانی پبلی کیشن انڈسٹری کوعالمی سطح پر نئی شناخت دلانے میں بہت کامیاب ہوا۔اس میلہ میں جہاں ایک طرف دنیا کے سرفہرست کتاب میلوں - فرینکفرٹ (جرمنی)، بولوگنا (اٹلی) اس میلے میں ابوظہبی، لندن، ترکی اور شارجہ کے سی ای او نے شرکت کی تو دوسری جانب لوگوں کا جم غفیر بھی نظر آیا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے عالمی کتاب میلے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ یکم تا 9 فروری 2025 تک منعقد ہونے والے نئی دہلی کے عالمی کتاب میلے سے دلچسپی رکھنے والے پبلشر اپنی شرکت کی درخواستیں این بی ٹی انڈیا کو بذریعہ ای میل ارسال کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال بی ٹو بی زون کو مزید وسعت دی جائے گی، دنیا کے بہترین کتاب میلے کے منتظمین کا ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا اور مہمان ملک کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ادب کی خصوصی نمائش ہوگی۔ فیسٹیول مزید جامع ہوں گے، قارئین اپنے پسندیدہ مصنفین سے ملنے کے لیے سفارشات ای میل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حالیہ پرگتی میدان میں 10 سے 18 فروری کے درمیان منعقد ہونے والا نئی دہلی عالمی کتاب میلہ کئی لحاظ سے خاص تھا۔ جہاں کتاب سے محبت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، وہیں ہندوستان کی اشاعتی صنعت نے بھی نئی بلندیوں کو چھو لیا اس نو روزہ نئی دہلی عالمی کتاب میلے میں 700 سے زیادہ ادبی اور تخلیقی پروگرام منعقد ہوئے۔

Published: undefined

اس کی ایک خاص بات یہ تھی کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی عالمی کتاب میلے کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں منعقدہ آرٹ، لٹریچر اور کمپوزیشن پروگرام میں پردھان منتری یوا یوجنا 1.0 کے 55 نوجوان مصنفین اور پردھان منتری یوا یوجنا 2.0 کے 37 نوجوان مصنفین سے ملاقات کی تھی۔ راشٹرپتی بھون میں ہی پی ایم یوتھ مینٹرشپ اسکیم 1.0 کے تحت منتخب کتابوں کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined