نئی دہلی/دوحہ: اردو کے طرح دار شاعر اور بغاوت کی آواز راحت اندوری کے سانحہ ارتحال کے غم میں بزمِ صدف انٹرنیشنل 15/ اگست کی شام کو ایک بین الاقوامی مذاکرہ اور شعری نشت بعنوان ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘ کا انعقاد کر رہا ہے جس کی صدارت مشہور عالمی شاعر پروفیسر پیر زادہ قاسم کریں گے۔
Published: undefined
بزم صدف کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس یادگاری تقریب اور مشاعرے میں ہندو پاک کے علاوہ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور خلیج کے شامل گیارہ ممالک کے دانشوران اور ممتاز شعرا شرکت کریں گے۔ اس موقعے پر منعقد ہونے والے مذاکرے کا موضوع ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘ طَے کیا گیا ہے جس میں ہمارے ادبا و شعرا اور دانشوروں کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
Published: undefined
اردو زبان و ادب کی عالمی تنظیم بزمِ صدف انٹرنیشنل، دوحہ(قطر) کی جانب سے ممتاز شاعر راحت اندوری کی یاد میں آیندہ 15/ اگست کی شب ہندستانی وقت کے مطابق 9 / بجے، پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے اور قطر وقت کے مطابق ساڑھے چھے بجے شام میں ایک مذاکرہ اور عالمی مشاعرے کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ راحت اندوری مرحوم کے شاعرانہ مزاج کے عین مطابق مذاکرے کا عنوان ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘ متعیّن ہے۔
Published: undefined
اس پروگرام میں انگلینڈ سے باصر سلطان کاظمی، جرمنی سے عشرت معین سیما، امریکہ سے حمیرا رحمان، کینیڈا سے شاہدہ حسن، ابو ظہبی سے ظہور الاسلام جاوید، سعودی عرب سے مہتاب قدر، دوبئی سے ریحان خاں، کویت سے مسعود حسّاس، قطر سے ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی دانش، احمد اشفاق اور ڈاکٹر آشنا نصرت، پاکستان سے عباس تابش اور ہندستان سے پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر ارتضیٰ کریم، حسن کاظمی، پروفیسر صفدر امام قادری، ڈاکٹر واحد نظیر اور ڈاکٹر تسلیم عارف شرکت فرما رہے ہیں۔
Published: undefined
پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بزمِ صدف کے چیر مین شہاب الدین احمد، سرپرستِ اعلی محمد صبیح بخاری، ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ یہ پروگرام زوٗم ایپ اور فیس بُک لائیو کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ ان اصحاب نے وبائی حالات کے پیشِ نظر مرحوم راحت اندوری کے مقام ومرتبے کے مطابق اس یادگاری تقریب کے آن لائن انعقاد کی غرض و غایت واضح کی۔ پروگرام میں ابتدائی طور پر خراجِ عقیدت اور مذاکرے کو شامل کیا گیا ہے اور دوسری نشست میں عالمی مشاعرے کا انعقاد ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز