جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر شہزاد انجم اور اساتذہ ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر جاوید حسن و ڈاکٹر ثاقب عمران کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ اطلاع آج جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ ملک کی باوقار مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کے شعبۂ اردو سے وابستہ 4 اساتذہ کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے 2018 اور 2019 کے قومی سطح کے انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں صدر شعبہ پروفیسر شہزاد انجم کو ’جان گلکرسٹ ایوارڈ‘ ڈاکٹر خالد مبشر کو ’وفا راشدی ایوارڈ‘، ڈاکٹر جاوید حسن کو ’ظفر اوگانوی ایوارڈ‘ اور ڈاکٹر ثاقب عمران کو ’قدرت اللہ قدرت ایوارڈ‘ کا مستحق قراردیا گیا۔
Published: undefined
اس خوش آئند خبر پر اردو حلقے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مذکورہ انعام یافتگان کی کتابیں بالترتیب ’عہد ساز شخصیت: سرسید احمد خاں‘، ’مقدماتی ادب‘، ’اردو ڈرامے کی تنقید‘ اور ’امتیاز علی خاں عرشی کی غالب شناسی‘ کو علمی و ادبی دنیا میں اہم تحقیقی و تنقیدی تصانیف کے طور پر پذیرائی مل رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined