ادبی سرگرمیاں

اردو فکشن کے فروغ میں علی گڑھ کی خدمات پر یک روزہ سیمینار 6 مارچ کو

سیمینار ’قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان‘ کے مالی تعاون سے اور ’احسان فاؤنڈیشن انڈیا‘ کے زیر اہتمام ابن سینا اکیڈمی، دودھ پور، علی گڑھ میں منعقد ہوگا اور افتتاحی اجلاس کا وقت 10 بجے صبح متعین ہے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

اردو فکشن کے فروغ میں علی گڑھ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،اور اس کے پیش نظر ’احسان فاؤنڈیشن انڈیا‘ کے زیر اہتمام 6 مارچ 2021 کو یک روزہ سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔ ’اردو فکشن کے فروغ میں علی گڑھ کی خدمات‘ عنوان سے یہ سیمینار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مالی تعاون سے ابن سینا اکیڈمی، دودھ پور، علی گڑھ (یو پی) میں منعقد ہوگا اور افتتاحی اجلاس کا وقت 10 بجے صبح متعین ہے۔

Published: undefined

’احسان فاؤنڈیشن انڈیا‘ کے صدر ڈاکٹر مشتاق صدف نے اس سیمینار کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب کی صدارت ممتاز فکشن نگار سید محمد اشرف کریں گے اور پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن (ڈائریکٹر، ابن سینا اکیڈمی) بطور مہمان مکرم، ممتاز نقاد پروفیسر شافع قدوائی بطور مہمانِ خصوصی اور پروفیسر سید محمد ہاشم (ڈائریکٹر اردو اکادمی، اے ایم یو، علی گڑھ) بطور مہمان اعزازی شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں پروفیسر مولا بخش (شعبہ اردو، اے ایم یو، علی گڑھ) کلیدی خطبہ پیش کریں گے اور نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر سرور ساجد (ویمنس کالج، اے ایم یو، علی گڑھ) سنبھالیں گے۔

Published: undefined

اس یک روزہ سیمینار کا پہلا اجلاس 12 بجے شروع ہوگا جس میں پروفیسر طارق چھتاری اور پروفیسر ابن کنول کا نام مجلس صدارت میں شامل ہے۔ پہلے اجلاس میں ڈاکٹر جمیل اختر، ڈاکٹر محمد کاظم، ڈاکٹر معیدالرحمن، ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی، ڈاکٹر نصرت امین، محترمہ نیلوفر شعیب، محترمہ درخشاں پروین اور محترمہ مریم بتول اپنے مقالات پیش کریں گے۔

Published: undefined

دوسرا اجلاس 2.30 بجے شروع ہوگا جس میں پروفیسر صغیر افراہیم اور پروفیسر محمد علی جوہر مجلس صدارت کا حصہ ہوں گے۔ اس اجلاس میں جن مقالہ نگاروں کا نام شامل کیا گیا ہے وہ ہیں پروفیسر سیما صغیر، ڈاکٹر سرور ساجد، ڈاکٹر محی الدین زور، ڈاکٹر محمد بکر عالم صدیقی، ڈاکٹر حامد رضا صدیقی، محترمہ تبسم پروین، محترمہ عالیہ ناہید اور محترمہ صدف بی۔

Published: undefined

تیسرا یعنی اختتامی اجلاس 4 بجے شروع ہوگا جس میں بطور مقالہ نگار ڈاکٹر افشاں ملک، ڈاکٹر شہناز قادری، ڈاکٹر عمر رضا، ڈاکٹر آفتاب عالم نجمی، ڈاکٹر فرقان سنبھلی، جناب محمد توحید عزیز الحسینی، ڈاکٹر محمد فرحان دیوان، محترمہ عطیہ سنبل اور جناب شاہد اقبال شامل ہوں گے۔ اس اجلاس میں پروفیسر غضنفر علی اور ڈاکٹر زبیر شاداب مجلس صدارت کاحصہ ہوں گے۔

Published: undefined

سیمینار کے آخر میں ’احسان فاؤنڈیشن انڈیا‘ کے صدر ڈاکٹر مشتاق صدف کلماتِ تشکر پیش کریں گے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ سیمینار میں 2 بجے کے وقفہ میں ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف نے اردو داں طبقہ سے اپیل کی ہے کہ اردو فکشن کے حوالے سے اور علی گڑھ کی خدمات کی روشنی میں انتہائی اہم اس سیمینار میں ضرور شریک ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined