ادبی سرگرمیاں

نوپور دویدی کی مشہور کتاب ’انڈراسٹینڈنگ ٹیم ایپرنٹسل جرنی‘ کو ملا بُک آف دی ایئر کا ایوارڈ

جدید سماج میں جب والدین کام میں مصروف ہوتے ہیں تو بچوں کی پرورش پیچیدہ عمل بن جاتا ہے، سنگل فیملی میں جہاں سماجی تعاون کی کمی ہوتی ہے وہیں والدین کو بچوں کے لیے وقت اور توجہ کا توازن بنانا پڑتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بُک آف دی ایئر کا ایوارڈ قبول کرتی ہوئیں نوپور دویدی</p></div>

بُک آف دی ایئر کا ایوارڈ قبول کرتی ہوئیں نوپور دویدی

 

تصویر: پریس ریلیز

نوپور دویدی پانڈے کی مشہور کتاب ’اَنڈراسٹینڈنگ ٹیم اپیرنٹسل جرنی‘ کو ’بُک آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملنا سنگل فیملی کے چیلنجز اور ان کی جدوجہد کی ایک اہم شناخت ہے۔ اس کتاب میں مصنفہ نے سنگل فیملیز میں والدین کے کردار اور بچوں کی پرورش کے مختلف پہلوؤں کو ظاہر کیا ہے۔ نوپور کو یہ ایوارڈ حیدر آباد میں منعقد مصنفین کی اعزازی تقریب میں ملا۔ اس کا انعقاد ادارہ ’گروکل‘ نے کیا تھا۔

Published: undefined

جدید سماج میں، جہاں ماں اور باپ دونوں کام میں مصروف ہوتے ہیں، بچوں کی پرورش ایک پیچیدہ عمل بن جاتا ہے۔ سنگل فیملی میں جہاں سماجی تعاون کی کمی ہوتی ہے، وہیں والدین کو اپنے بچوں کے لیے وقت، وسائل اور توجہ کا توازن بنانا پڑتا ہے۔ اس کتاب میں مصنفہ نے اسی توازن کی تلاش اور اسے بنائے رکھنے کے لیے اختیار کیے گئے مختلف طریقوں کا تذکرہ کیا ہے۔

Published: undefined

نوپور کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش میں معیار کے لیے وقت دینا، ان کی تعلیم و شخصیت کی ترقی پر توجہ دینا اور انھیں درست اقدار کی تعلیم دینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا، ان کی جذباتی ضروریات کو سمجھنا اور ان کی حمایت کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

Published: undefined

کتاب میں مذکور مختلف کیس اسٹڈیز اور ذاتی تجربات کے ذریعہ سے مصنفہ نے یہ بھی دکھایا ہے کہ کس طرح سنگل فیملیز میں والدین اپنے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں اور انھیں کس طرح کامیابی کے ساتھ پار کرتے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھ کر قارئین نہ صرف سنگل فیملیز کی پیچیدگیوں کو سمجھ سکتے ہیں، بلکہ انھیں اپنی زندگی میں بھی ان اصولوں کو نافذ کرنے کی ترغیب مل سکتی ہے۔

Published: undefined

’انڈراسٹینڈنگ ٹیم اپیرنٹسل جرنی‘ سنگل فیملیز کے لیے ایک رہنما کی شکل میں کام کرتی ہے، جو انھیں نہ صرف اپنے چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد کرتی ہے بلکہ انھیں ایک متوازن اور خوشحال فیملی بنانے کی سمت میں بھی رہنمائی کرتی ہے۔ اس کتاب کو ملا ایوارڈ اس کی گہرائی اور مطابقت کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ جدید سماج میں سنگل فیملی کے کردار اور اہمیت کو نئے سرے سے متعارف کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined