14 اپریل 2018 کو جب ’مشاعرہ جشن بہار‘ نے اپنے 20 سال مکمل کیے تھے اس وقت ’جشن بہار ٹرسٹ‘ کی بانی کامنا پرساد نے مشاعرہ شروع ہونے سے پہلے سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے اسی سال’مشاعرہ جشن نو بہار‘ شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ وعدہ وہ تین مہینے میں ہی وفا کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور آئندہ 20 جولائی کو دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں ’جشن نو بہار‘ کے انعقاد کا اعلان ہو چکا ہے۔ ’جشن نو بہار‘ 20 جولائی یعنی بروز جمعہ شام 6 بجے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے بی ایس عبدالرحمن آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا اور ملک بھر کے 10 منتخب نوجوان شعرا یہاں اپنی شعری صلاحیت کا جلوہ بکھیریں گے۔
Published: undefined
’جشن نو بہار‘ دراصل نوجوان شعرا کی حوصلہ افزائی اور شعری ادب میں تازہ ہوا کی آمیزش کی ایک بہترین کوشش قرار دی جا سکتی ہے۔ نوجوان شعرا پر مشتمل اس مشاعرہ تقریب کے تعلق سے کامنا پرساد کہتی ہیں کہ ’’جشن نو بہار ان سبھی لوگوں کا ڈریم پروجیکٹ ہے جو ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی حفاظت اور فروغ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ہم لوگ ’جشن نو بہار‘ کا آغاز ’جشن بہار‘ کے 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش دراصل ہندوستان کی نوجوان نسل کو ڈیموکریٹک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے تاکہ وہ اپنے احساسات اور تجربات کو اپنے انداز میں پیش کر سکیں۔‘‘
پہلے ’جشن نو بہار‘ کے لیے جن ہندی و اردو کے شعراء کا انتخاب کیا گیا ہے ان کے اسمائے گرامی حسین حیدری، ابھشیک شکلا، گورو ترپاٹھی، وپل کمار، سبیکا عباس نقوی، قیس جون پوری، اظہر اقبال، مودیتا رستوگی، رمنیک سنگھ اور عاطرہ طہور ہیں۔ اس مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر سیف محمود کریں گے۔ اس تقریب کے انعقاد میں ’اردو اکادمی، دہلی‘ اور ’ہندی اکادمی، دہلی‘ کا تعاون بھی حاصل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined