دہلی کیپٹلس کو ڈی آر ایس نہ لینے کی وجہ سے سخت دھچکا لگا جب ٹم ڈیوڈ کا کھاتہ نہیں کھلا تھا لیکن ڈیوڈ نے اس نئی زندگی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف 11 گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور ممبئی نے دہلی کو پانچ وکٹ سے ہراکر رائل چیلنجرز بنگلور کوآئی پی ایل کے پلے آف میں پہنچادیا۔
Published: undefined
دہلی نے روومن پاول (43)، رشبھ پنت (39) اور اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 19) کی کارآمد اننگز کی مدد سے 20 اوور میں سات وکٹ پر 159 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن ممبئی نے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 160 رن بنا کر ہرا دیا۔ ممبئی نے اس طرح اپنی مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔ ممبئی کی جیت نے بنگلورو کو چوتھی ٹیم کے طور پر پلے آف میں پہنچا دیا۔
Published: undefined
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے 50 رن کے راستے میں ہی اپنے چار وکٹ گنوا دیئے۔ اس میں پرتھوی شا کے 23 گیندوں پر 24 رنز شامل تھے۔ لیکن اس کے بعد پاول اور پنت نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو کسی حد تک سنبھالا۔ پنت نے 33 گیندوں پر 39 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پاول نے 34 گیندوں پر 43 رن میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔
Published: undefined
پٹیل نے 10 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 19 رن بنا کر دہلی کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ 25 رن پر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب رہے جبکہ رمندیپ سنگھ نے 29 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز