آئی پی ایل

آئی پی ایل کے کوالیفائر میچ میں ہر ’ڈاٹ بال‘ پر ’درخت کا ایموجی‘ کیوں نظر آیا؟ وجہ ہے بی سی سی آئی کا ایک قابل تعریف اقدام

آئی پی ایل 2023 کے پہلے کوالیفائر میچ کے دوران براڈکاسٹر ہر ڈاٹ بال کے ساتھ درخت کا ایموجی دکھا رہا تھا۔ اس کی وجہ بی سی سی آئی کا ایک قابل تعریف اقدام ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: چنئی سپر کنگز آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ چنئی نے منگل (23 مئی) کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف 15 رنز سے جیت حاصل کر کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ یہ آئی پی ایل 2023 کے پلے آف کا پہلا میچ تھا۔ اس میچ میں گرافکس میں تبدیلی نظر آئی اور میچ کے دوران پھینکی جانے والی ہر ڈاٹ بال کے بعد گیند کے ساتھ درخت کا ایموجی بھی نظر آ رہا تھا۔ اس کے پیچھے بی سی سی آئی کا ایک قابل تعریف اقدام ہے۔

Published: undefined

میچ میں کمنٹری کرنے والے ہرشا بھوگلے اور سائمن ڈول نے اس کی وجہ بتائی۔ کمنٹیٹرز نے کہا کہ یہ درخت کا ایموجی (ٹری ایموجی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نئے ماحولیاتی اقدام کی علامت ہے۔ دراصل، بورڈ نے ہر ڈاٹ بال کے لیے 500 درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی بی سی سی آئی آئی پی ایل 2023 کے پلے آف میچوں میں ڈالی جانے والی تمام ڈاٹ بالز کی تعداد کے برابر درخت لگائے گا۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے اس اقدام کے لیے ’ٹاٹا گروپ‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی اور ٹاٹا گروپ دونوں مل کر ہر ڈاٹ پر 500 درخت لگائیں گے۔ اس سے پہلے ٹاٹا موٹرز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر کوئی کسی کھلاڑی کے شاٹ مارنے کے بعد گیند میدان میں کھڑی کار ’ٹاٹا ٹیاگو‘ میں جا کر لگتی ہے تو اس کے عوض ٹاٹا کی طرف سے پانچ لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ اب تک کے سیزن میں چنئی کے روتوراج گائیکواڑ اور ممبئی کے نہال وڈھیرا نے ایسے شاٹس مارے ہیں جو کار پر جا کر لگے ہیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران گائیکواڑ نے ایسا شاٹ مارا تھا، جبکہ ممبئی انڈینز کے نہال وڈھیرا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کار پر شاٹ مارا تھا۔ اس شاٹ سے کار پر نشان (ڈینٹ) بھی آ گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined