نئی دہلی: رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے سابق ہندوستانی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنیل گواسکر کے وراٹ اور انوشکا پر نازیبا تبصروں پر سخت تنقید کی ہے وراٹ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کپتان لوکیش راہل کا کیچ دو بار ڈراپ کیا جبکہ وہ خود بھی صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلور کی ٹیم میچ 97 رنز سے ہار گئی تھی ۔
Published: undefined
گواسکر ساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے اور انہوں نے وراٹ کی ناقص کارکردگی کے لئے ان پر اور ان کی اہلیہ انوشکا پر ایک مضحکہ خیز تبصرہ کیا جس کے بعد وراٹ کے مداحوں نے انہیں سوشل میڈیا پر نشانہ بنا لیا۔ اس سے پہلے بھی انوشکا کو وراٹ کی ناقص کارکردگی کے لئے نشانہ بنایا گیا تھا ۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر 34 سیکنڈ کے ایک کلپ میں گواسکر کمنٹری کے دوران ہندی میں کہتے ہوئے پائے گئے کہ "وراٹ جانتے تھے کہ جتنی زیادہ وہ پریکٹس کریں گے اتنا ہی زیادہ انہیں فائدہ ہوگا لیکن جب ملک کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں تھا اس وقت انھوں نے صرف انوشکا کی گیند بازی پر ہی مشق کی، اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا ۔
Published: undefined
گواسکر کا اشارہ ممکنہ طور پر ایک ایسے کلپ کی طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وراٹ کو انوشکا کے گھر کی چھت پر گیند پھینکنے کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ ایک پڑوسی نے اس کی ایک ویڈیو بنائی تھی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم چوپڑا نے اس اسٹار جوڑی کی خلوت میں مداخلت کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
Published: undefined
انوشکا نے گواسکر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گواسکر جی آپ کی رائے غلط ہے لیکن میں جاننا چاہتی ہوں کہ آپ کسی کے شوہر کے کھیل کی وجہ سے اس کی بیوی کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ نے ہر کرکٹر کی ذاتی زندگی پر اتنے سالوں میں تبصرہ نہ کرکے عزت کی ہے پھر آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو ہمارے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہئے تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میرے شوہر کی کارکردگی کے بارے میں دوسرے الفاظ استعمال کرسکتے تھے لیکن کیا یہ مناسب تھا کہ صرف میرے نام پر تبصرہ کریں؟ اب 2020 چل رہا ہے لیکن میرے لئے چیزیں اب بھی نہیں بدلی ہیں۔ آخر کب تک میرا نام کرکٹ میں گھسیٹا جائے گا۔ محترم گواسکر جی آپ کا نام اس کھیل کے لیجنڈ کرکٹرز میں سے ایک ہے۔ میں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کے بیان سے مجھے کیسا محسوس ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined