آئی پی ایل 2025 کے میگا آکشن سے پہلے بی سی سی آئی اور آئی پی ایل فرنچائزیوں کے درمیان ہوئی میٹنگ میں اس وقت گرمی پیدا ہوگئی جب کولکاتا نائٹ رائڈرس کے مالک شاہ رخ خان اور پنجاب کنگس کے مالک نیس واڈیا میں تیکھی نوک جھونک ہوگئی۔ دونوں مالکان کے درمیان تکرار کی وجہ آئی پی ایل میگا آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کی ریٹینشن تھی۔ ’کرک بز‘ کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں شاہ رخ خان نے زوردار طریقے سے میگا آکشن کی مخالفت کی۔
Published: undefined
بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے میگا نیلامی کے خلاف، یعنی زیادہ سے زیادہ تعداد میں ریٹینشن کی حمایت میں اپنی بات زور دار طریقے سے رکھی۔ اس درمیان ایسا ہوا کہ پنجاب کنگس کے معاون مالک نیس واڈیا جو زیادہ ریٹینشن کے مخالف تھے، بیچ میں آگئے اور وہ شاہ رخ سے الجھ پڑے۔ حالانکہ میگا آکشن ختم کرنے کے معاملے میں شاہ رخ کو سنرائزرس حیدر آباد کی مالکن کاویا مارن کا ساتھ ملا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے اس سلسلے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگست کے آخر تک بورڈ اپنے فیصلے سے ٹیموں کے مالکان کو واقف کرا دے گا۔
Published: undefined
ممبئی میں ہوئی اس میٹنگ میں جن دیگر ٹیموں کے مالکان نے شرکت کی ان میں دہلی کیپٹلس کے کرن کمار گاندھی اور پارتھ جندل، لکھنؤ سُپر جائنٹس کے سنجیو گوینکا، چنئی سُپر کنگس کی رُوپا گروناتھ، راجستھان رائلس کے منوج بڈالے اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے پرتھمیش مشرا شامل تھے۔ آئی پی ایل ٹیموں کے کچھ مالکان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بھی میٹنگ میں شرکت کی، جن میں ممبئی انڈینس کے امبانی بھی شامل تھے۔
Published: undefined
اب سوال ہے کہ نیلامی معاملے پر اس طرح کے حالات کیوں بن گئے؟ آخر کیوں فرنچائزی اور ٹیم مالکان کی رائے ریٹینشن کے سلسلے میں ایک جیسی نہیں ہے؟ دراصل کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مالک شاہ رخ خان ٹیم میں زیادہ سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کو بنائے رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کھلاڑیوں نے ہی ٹیم کو چمپئن بنایا اور اگر وہ ٹیم سے الگ ہو جاتے ہیں تو ان کی ٹیم کمزور ہو جائے گی۔ شاہ رخ چاہتے ہیں کہ پرانی ٹیم کا تال میل برقرار رہے اس لئے وہ کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کے حق میں ہیں۔ اس کے برعکس نیس واڈیا زیادہ سے زیادہ نئے کھلاڑیوں کو خرید کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں جبکہ کاویا مارن غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں بنائے رکھنے پر زور دے رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined