آئی پی ایل

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا یہ نیا اوتار ہے: منجریکر

منجریکر نے کہا کہ ایم ایس دھونی ایک ذہین کرکٹر ہیں۔ وہ اپنی حدود جانتا ہے۔ ہم اس سیزن میں ان کا ایک نیا اوتار دیکھ رہے ہیں۔ پہلے وہ صرف ٹیم کو سنبھالتے تھے، اس سال وہ خود کو بھی سنبھال رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس

 

چنئی: ہندوستان کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے گھٹنے کی چوٹ سے لڑ رہے چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ناظرین کو ان کا ایک نیا اوتار نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ 41 سالہ دھونی اپنا آخری آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انہیں کھیلنا مشکل ہو رہا ہے لیکن چار بار کے آئی پی ایل چیمپئن نے مناسب انتظام کے ساتھ خود کو میچ کے لئے فٹ رکھا ہے۔

Published: undefined

منجریکر نے اسٹار اسپورٹس پروگرام کرکٹ لائیو میں کہا کہ ایم ایس دھونی ایک ذہین کرکٹر ہیں۔ وہ اپنی حدود جانتا ہے۔ ہم اس سیزن میں ان کا ایک نیا اوتار دیکھ رہے ہیں۔ پہلے وہ صرف ٹیم کو سنبھالتے تھے، اس سال وہ خود کو بھی سنبھال رہے ہیں۔ چنئی کے لیے ایک اور مثبت آل راؤنڈر شیوم دوبے کی شکل ہے۔ دوبے کی جارحانہ شکل گزشتہ تین میچوں میں تین ففٹی اسکور کرنے والے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری کو متاثر کر چکے ہیں۔

Published: undefined

شاستری نے کہا کہ ’’شیوم دوبے کے پاس طاقت ہے۔ وہ لمبا ہے اور اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر آسانی سے چھکے مار سکتا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک خطرناک بلے باز ہے۔ اسے کپتان سے لائسنس مل گیا ہے کہ وہ میدان میں آکر دھماکہ خیز بلے بازی کرے"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined