آئی پی ایل

مارش کی شاندار گیند بازی اور بلے بازی بھی دہلی کو ہار سے نہیں بچا پائی

دہلی بھلے ہی میچ ہار گئی ہو لیکن آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش نے گیند اور بلے سے اپنی کرشماتی کارکردگی سے میدان پر موجود ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

فل سالٹ (59) اور مچل مارش (63) کے درمیان 112 رن کی شراکت کے باوجود دہلی کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف گھریلو میدان پر نو رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست سے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں دہلی کی راہ مشکل ہو گئی ہے۔

Published: undefined

سن رائزرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 197 رنز بنائے جس کے جواب میں دہلی کیپٹلس مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 188 رنز ہی بنا سکی۔

Published: undefined

دہلی بھلے ہی میچ ہار گئی ہو لیکن آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش نے گیند اور بلے سے اپنی کرشماتی کارکردگی سے میدان پر موجود ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔ مارش نے نہ صرف حیدرآباد کے چاروکٹ لے کر روک لگائی بلکہ نصف سنچری اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دیگر بلے بازوں کی قابل رحم کارکردگی سے دہلی کا دل ٹوٹ گیا۔

Published: undefined

اسکور بورڈ شروع ہونے سے قبل اننگز کی دوسری گیند پر ڈیوڈ وارنر کی شکل میں پہلا دھچکا لگنے کے بعد کریز پر آنے والے مارش نے حیدرآبادی گیند بازوں کا ہمت سے سامنا کیا اور دونوں بلے بازوں نے 11ویں اوور میں اسکور کو 112 رنز تک پہنچا دیا۔ جہاں سے دہلی کی جیت آسان نظر آرہی تھی لیکن مارکنڈے نے اپنی ہی گیند پر سالٹ کو کیچ کرکے دہلی کی الٹی گنتی شروع کردی اور میزبان ٹیم ایک کے بعد ایک دھچکوں سے سنبھل نہ پائی۔ آخری اوور میں کریز پر آنے والے اکشر پٹیل نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنا کر کچھ امیدیں جگائی تھیں لیکن تب تک دلی بہت دور ہوچکی تھی۔

Published: undefined

اس سے قبل اوپنرز ابھیشیک شرما (67) اور ہینرک کلاسین (ناٹ آؤٹ 53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے ہفتہ کو یہاں دہلی کیپٹلس کے خلاف چھ وکٹ پر 197 کا اسکور بنایا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد سن رائزرز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ایک سرے پر میانک اگروال (5)، راہل ترپاٹھی (10)، ایڈن مارکم (8) اور ہیری بروک (0) کے وکٹ گرنے کے باوجود، دوسرے سرے پر ابھیشیک نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کے گیند بازوں کا سامنا کیا۔ ابھیشیک نے اکشر پٹیل کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 گیندوں میں کارآمد اننگز کھیلی۔

Published: undefined

ابھیشیک کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک سرے پر جمے کلاسین نے دہلی کے گیند بازوں کی پٹائی جاری رکھی۔ انہوں نے صرف 27 گیندوں کی اپنی ناٹ آؤٹ اننگز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔
مچل مارش 27 رن پر چار وکٹ لے کر دہلی کے سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے جبکہ اکشر پٹیل اور ایشانت شرما کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined