آئی پی ایل

ششانک-آشوتوش پنجاب کو میچ نہ جتا سکے، حیدرآباد 2 رنز سے جیت گیا

سن رائزرز حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو سنسنی خیز انداز میں 2 رنز سے سے ہرادیا۔ پنجاب کے بلے بازوں نے آخری اوور میں شاندار کھیلتے ہوئے 26 رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سن رائزرز حیدرآباد نے پنجاب کنگز کے خلاف 2 رنز سے سنسنی خیز جیت حاصل کی ۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ایس آر ایچ نے 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ ٹیم نے 20 رنز کے اندر تینوں ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی وکٹیں گنوا دیں۔ اگرچہ سیم کرن اور سکندر رضا نے بالترتیب 29 اور 28 رنز کی اننگز کھیل کر پنجاب کی واپسی کی کوشش کی لیکن  ان کی یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ ایس آر ایچ کی جانب سے خاص طور پر بھونیشور کمار اور کپتان پیٹ کمنز نے بہترین گیند بازی کی اور پنجاب کے بلے بازوں کو دباؤ میں ڈالے رکھا۔ پنجاب کے ہیرو ششانک سنگھ نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 46 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آشوتوش شرما نے بھی آخری اوورز میں ہنگامہ کھڑا کر دیا لیکن ان کی محنت کے باوجود پنجاب کو 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

پنجاب مسلسل وکٹیں کھو رہا تھا، اس لیے ٹیم کو آخری 5 اوورز میں 78 رنز بنانے پڑے۔ زیادہ رنز بنانے کے دباؤ میں جیتیش شرما 16ویں اوور میں چھکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جنہوں نے 11 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔ اگلے 2 اوور میں پنجاب کے بلے بازوں نے یقینی طور پر 28 رنز بنائے، لیکن انہیں ابھی 18 گیندوں میں 50 رنز درکار تھے۔ ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما کی جوڑی ایک بار پھر میچ کا رخ موڑنے کی تیاری میں تھی لیکن انہیں آخری 6 گیندوں پر 29 رنز بنانے کا سخت چیلنج درپیش تھا۔

Published: undefined

آخری اوور کی پہلی گیند پر نتیش کا کیچ چھوٹ گیا اور گیند باؤنڈری لائن سے باہر چلی گئی۔ دو وائیڈ بال کرنے کے بعد جے دیو انڈکٹ نے پھر چھکا لگایا۔ پنجاب کو آخری 3 گیندوں میں صرف 13 رنز درکار تھے۔ جب آخری گیند کی باری آئی تو پنجاب کو 9 رنز درکار تھے۔ ششانک سنگھ نے آخری گیند پر چھکا لگایا لیکن پنجاب کو 2 رنز سے قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جے دیو انادکٹ نے اننگز کے اس آخری اوور میں 26 رنز دیے تھے۔

Published: undefined

گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ میں ششانک سنگھ اور آشوتوش کی جوڑی نے آخری اوورز میں پنجاب کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا۔ ایک طرف ششانک سنگھ نے 25 گیندوں میں 46 اور آشوتوش نے 15 گیندوں میں 33 رنز بنائے لیکن پنجاب کی جیت کو یقینی نہ بنا سکے۔ ایس آر ایچ کی بؤلنگ کی بات کریں تو بھونیشور کمار نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ پیٹ کمنز، ٹی نٹراجن، نتیش ریڈی اور جے دیو انادکت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined