دبئی: آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے برانڈ ایمبسڈر اور مینٹر آسٹریلیا کے شین وارن اپنی ٹیم کا جوش بڑھانے کے لئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں جہاں آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن کھیلا جارہا ہے۔
Published: 27 Sep 2020, 12:30 PM IST
راجستھان رائلز نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وارن متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں اور اس وقت وہ کورنٹائن میں ہیں۔ راجستھان کی ٹیم آئی پی ایل میں پہلا میچ چنئی سپر کنگز سے جیت چکی ہے اور اس کا دوسرا میچ اتوار کے روز کنگز الیون پنجاب سے ہونا ہے۔ سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر وارن کی کپتانی میں ، راجستھان نے 2008 میں پہلا آئی پی ایل جیتا تھا ۔
Published: 27 Sep 2020, 12:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Sep 2020, 12:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز