آئی پی ایل

رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کو دی شکست، آئی پی ایل کے پلے آف میں داخل

بنگلورو نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 164 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، جبکہ پنجاب کی ٹیم ایک وقت اچھی حالت میں ہونے کے باوجود چھ وکٹوں پر 158 رنز ہی بنا سکی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر@IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر@IPL 

شارجہ: گلین میکسویل (57) کی نصف سنچری اور ان کی اے بی ویلیئرز کے ساتھ صرف 39 گیندوں پر 73 رن کی زبردست شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو آئی پی ایل مقابلے میں اتوار کے روز چھ رن سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی۔ بنگلورو نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 164 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، جبکہ پنجاب کی ٹیم ایک وقت اچھی حالت میں ہونے کے باوجود چھ وکٹوں پر 158 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح بنگلورو نے 12 میچوں میں اپنا آٹھواں میچ جیتا اور 16 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں داخلہ حاصل کیا۔ چنئی اور دہلی پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب پنجاب کو 13 میچوں میں آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پنجاب کو اب یہی امید رہے گی کہ وہ آخری میچ جیتے اور دوسرے نتائج بھی اس کے موافق رہیں تاکہ وہ چوتھی ٹیم کے طور پر پلے آف میں جگہ بنا سکے۔ میکس ویل نے اس آئی پی ایل کی اپنی پانچویں نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 57 رنز میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ڈی ولیئرز نے 18 گیندوں پر 23 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

بنگلورو کو ان کے سلامی بلے بازوں کپتان وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکال نے 68 رن کا شاندار آغاز دیا لیکن موئسیس ہینریکس نے پانچ رنز کے وقفے میں وراٹ، ڈینیئل کرسٹین اور پیڈیکل کی وکٹیں حاصل کیں۔ وراٹ نے 24 گیندوں پر 25 میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پیڈیکل نے 38 گیندوں پر 40 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد میکسویل اور ڈی ویلیئرز نے چوتھی وکٹ کے لیے 39 گیندوں پر 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈی ویلیئرز کو 19 ویں اوور میں سرفراز خان نے سیدھے تھرو سے رن آؤٹ کیا۔ محمد شامی نے اننگز کے آخری اوور میں میکس ویل، شہباز احمد اور جارج کارٹن کو پویلین بھیجا۔ شامی نے 39 رنز کے عوض تین اور ہینریکس نے 12 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined