دبئی: کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے اب تک کے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرکے پرپل کیپ لینے کےبعد کہا کہ مجھ پر یہ اہم ذمہ داری ہے کہ میں اپنے ساتھی بولرز کو نئی گیند سے مدد کروں اور صحیح ایریا کو نشانہ بناؤں۔
Published: undefined
دبئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2020 کے چھٹے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے کپتان کے ایل راہل کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز کا بڑا اسکور کیا۔ جواب میں آر سی بی کی ٹیم صرف 109 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Published: undefined
کنگز الیون پنجاب کی جانب سے اسپنر روی بشنوئی اور اشون مورگن نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شیلڈن کوٹریل کو 2 کامیابیاں ملی۔ سمیع اور میکسویل نے 1-1 وکٹ حاصل کیں۔سمیع بھلے ہی اس میچ میں ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہوں لیکن اس وکٹ کی مدد سے وہ اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
سمیع کے پاس اب 2 میچوں میں 4 وکٹیں ہیں۔ صرف یہی نہیں آئی پی ایل 2020 کا پرپل کیپ سمیع تک پہنچ گئی ہے۔پرپل کیپ وصول کرنے کے بعد سمیع نے اگلے میچ کی تیاریوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر یہ اہم ذمہ داری ہے کہ میں اپنے ساتھی بولرز کو نئی گیند سے مدد کروں اور صحیح ایریا کو نشانہ بناؤں۔ ہماری بیٹنگ بھی اچھی ہے اور اس سال ہماری بالنگ میں بہتری آئی ہے۔ یہ ایک اچھا تجربہ رکھنے والا نوجوان یونٹ ہے اور یہاں تک کہ مہارت سے بھی ہم اچھے ہیں۔
Published: undefined
اگلے میچ کے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سمیع نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وکٹ شارجہ میں کیسے ٹریٹ کرتی ہے ، اگر نمی ہوتی ہے تو ہم فل لینتھ بالنگ کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر یہ خشک ہے تو ہم بیک آف لینتھ گیند بازی کریں گے۔ یہی منصوبہ ہو گا۔ ہم وہاں پہنچ کر پچ دیکھ کر ہی اندازہ کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز