آئی پی ایل

ویراٹ کوہلی کی طوفانی اننگز کے بعد بنگلورو نے میچ جیتا، پنجاب کنگز آئی پی ایل پلے آف سے باہر

ویراٹ کوہلی نے میچ میں زبردست اننگز کھیلی جس کی وجہ سے آر سی بی نے میچ جیت لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پنجاب کنگز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

رائل چیلنجرز بنگلور  یعنی آر سی بی نے فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں شاندار فتح درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سیزن کے پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہے۔ کل دھرم شالہ کے ایچ پی چی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آ ر سی بی نے پنجاب کنگز  یعنی پی بی کے ایس کو 60 رنز سے شکست دی۔

Published: undefined

اس شکست کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ جبکہ آر سی بی ابھی بھی دعویداروں میں شامل ہے۔ بنگلورو نے اب تک 12 میں سے 5 میچ جیتے ہیں۔ یہ ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔ جبکہ پنجاب 8ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پنجاب نے 12 میں سے صرف 4 میچ جیتے ہیں۔

Published: undefined

میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے 242 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پنجاب کی شروعات خراب رہی، اس نے صرف 6 رنز پر پہلا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو اور ریلی روسو نے دوسری وکٹ کے لیے 31 گیندوں پر 65 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔

Published: undefined

میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے 7 وکٹوں پر 241 رنز بنائے۔ 10 اوورز کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی اور میدان میں اولے بھی گرے۔ لیکن کچھ دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ اس کے بعد ویراٹ کوہلی کے بلے نے دھوم مچائی اور انہوں نے دھماکہ خیز انداز میں 47 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی۔اس دوران انہوں نے 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ رجت پاٹیدار نے 23 گیندوں میں 55 رنز بنائے۔ آخر میں کیمرون گرین نے 27 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ کوہلی اور گرین کے درمیان 46 گیندوں پر 92 رنز کی شراکت ہوئی۔ پنجاب کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3 اور ودوت کاورپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سیم کرن اور ارشدیپ سنگھ کو 1-1 کامیابی ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined