سلامی بلے باز ڈو پلیسس (96) کی کپتانی والی اننگز اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ (25 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت منگل کورائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے میچ میں لکھنو سپر جائٹس کو 18 رن سے ہرا دیا بنگلورو نے 20 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رن بنائے جبکہ لکھنؤ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر محض 163 رن ہی بنا سکی۔ سات میچوں میں بنگلورو کی یہ پانچویں جیت ہے اور وہ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جب کہ لکھنؤ کی ٹیم سات میچوں میں تیسری ہار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
اوپنر بلے باز فاف ڈو پلیسس (96) کی کپتانی والی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 20 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 181 رن بنائے ۔ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو پہلے ہی اوور میں اس وقت دو جھٹکے لگے جب اننگز کے پہلے اوور میں دشمنتھا چمیرا کی پانچویں گیند پر انوج راوت (چار) اور چھٹی گیند پر وراٹ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ لیکن دوسرے سرے پر جمے ہوئے ڈو پلیسس کے ارادے جارحانہ تھے جس کا اندازہ لکھنؤ کے کھلاڑیوں کو اوور در اوور ہوتا چلاگیا۔
Published: undefined
ڈو پلیسس نے ایک سرے پر جمکر دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رن محض 64 گیندوں پر بنائے جس میں ان کے دو بہترین چھکے اور 11 چوکے شامل ہیں۔ سنچری کے راستے پر ڈو پلیسس کی اننگز کا جیسن ہولڈر نے خاتمہ کر دیا جب وہ اننگز کے آخری اوور میں سست باؤنسر اڑانے کی کوشش میں ڈیپ بیکورڈ اسکوائر پر کھڑے اسٹوئنس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
Published: undefined
اس سے قبل گلین میکسویل (23) اور شہباز احمد (26) نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ لکھنؤ کی جانب سے چمیرا اور ہولڈر نے دو دو وکٹ لیے جبکہ کرنل پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شہباز بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوئے۔
Published: undefined
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ نے تیسرے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کا وکٹ گنوا دیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے ڈی کاک کو آؤٹ کرنے کے بعد منیش پانڈے کو( 33 رن ) پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان لوکیش راہل اور پانڈیا نے تیسری وکٹ کے لیے 33 رن جوڑے۔ راہل 24 گیندوں میں 30 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
دیپک ہڈا 13 رن بنانے کے بعد ٹیم کے 100 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کنال پانڈیا 28 گیندوں پر 42 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اب تک کے بہترین بلے باز رہنے والے آیوش بدونی دباؤ کو سنبھال نہ سکے اور 13 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ہیزل ووڈ نے بدونی کو اپنا تیسرا شکار بنایا۔ اس کے بعد ہیزل ووڈ نے مارکس اسٹوئنس (24) کو آؤٹ کرکے لکھنؤ کی بقیہ جدوجہد کو ختم کردیا۔
Published: undefined
لکھنؤ کو آخری اوور میں 31 رن درکار تھے اور میچ بنگلورو میں جھولی میں چلا گیا تھا۔ ڈیتھ اوورز میں لکھنؤ کی بلے بازی دباؤ کا شکار ہوگئی۔ ہیزل ووڈ نے 25 رن کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔بنگلورو 10 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پوائنٹس ٹیبل پر آگیا ہے۔بنگلورو کی ٹیم کو تاہم اپنے نیٹ رن ریٹ کو دیکھنا ہوگا۔ لیکن یہ ایک اچھی ٹیم کی کوشش تھی۔ جب کہ فاف نے پہلے جادوجگایا، ہیزل ووڈ نے دکھایا کہ وہ کیوں اب تک کے بہترین ٹی 20 گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز