آئی پی ایل

آر سی بی کی لگاتار تیسری جیت، گجرات کو 4 وکٹوں سے شکست دی

آر سی بی کو 148 رنز کا ہدف ملا تھا اور اس کے اوپنرز فاف ڈو پلیسس اور ویراٹ کوہلی نے پہلے 6 اوورز میں 92 رنز بنائےجبکہ بعد میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

رائل چیلنجرز بنگلور  یعنی آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دی ہے۔ آر سی بی کو 148 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس ٹیم کے اوپنرز فاف ڈو پلیسس اور ویراٹ کوہلی نے پہلے 6 اوورز میں 92 رنز جوڑے۔ لیکن اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں آر سی بی کے 6 بلے باز 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے شائقین ششدر رہ گئے، اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی لیکن تجربہ کار دنیش کارتک نے فاف ڈو پلیسس کی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے ہدف 13.4 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

دنیش کارتک 12 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ جبکہ سوپنل سنگھ 9 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔ دنیش کارتک اور سوپنل سنگھ کے درمیان 18 گیندوں پر 35 رنز کی شراکت ہوئی۔

Published: undefined

گجرات ٹائٹنز یعنی جی ٹی کی جانب سے جوشوا لٹل سب سے کامیاب بولر رہے۔ جوشوا لٹل نے 4 اوورز میں 45 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نور احمد نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔

Published: undefined

رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کپتان فاف ڈو پلیسس نے 23 گیندوں پر 64 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی نے 27 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ ویراٹ کوہلی نے اپنی اننگز میں 2 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ تاہم ول جیکس، گلین میکسویل، رجت پاٹیدار اور کیمرون گرین سستے میں پویلین لوٹ گئے، لیکن اس کے بعد دنیش کارتک اور سوپنل سنگھ نے آر سی بی کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

Published: undefined

ساتھ ہی اس جیت کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور نے پلے آف کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ اب رائل چیلنجرز بنگلور کے 11 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں۔ اس طرح فاف ڈو پلیسس کی ٹیم کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ٹاس ہار کر بیٹنگ کرنے آئی گجرات ٹائٹنز 19.3 اوورز میں 147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ راہل تیوتیا نے 35 اور ڈیوڈ ملر نے 30 رنز کا تعاون دیا۔ محمد سراج کے علاوہ یش دیال اور وجے کمار واشک نے آر سی بی کی جانب سے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ کرن شرما اور کیمرون گرین کو ایک ایک کامیابی ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined