رائل چیلنجرز بنگلور یعنی آر سی بی نے دہلی کیپٹلس کو 47 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں جانے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ آر سی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 187 رنز بنائے تھے جس میں رجت پاٹیدار کی 52 رنز کی نصف سنچری کا اہم کردار تھا۔ ہدف کے تعاقب میں دہلی کی ٹیم صرف 140 رنز بنا سکی۔ اس میچ میں رشبھ پنت نہیں کھیل رہے تھے، اس لیے اکشر پٹیل نےدہلی کیپٹلس یعنی ڈی سی کی کپتانی کی۔ دہلی کے لیے اکشر نے سب سے زیادہ رنز بنائے جنہوں نے 39 گیندوں میں 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دہلی کیپٹلس کی شروعات بہت خراب رہی۔ اکشر پٹیل نے کپتانی کی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم کو فتح تک نہ لے جا سکے۔ آر سی بی کے لیے یش دیال نے سب سے زیادہ وکٹ لیے۔ انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
188 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 30 رنز کے اندر 4 وکٹ گنوا دیے۔ اس کے باوجود ٹیم نے پاور پلے اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ ایسے میں شی ہوپ اور اکشر پٹیل کے درمیان 56 رنز کی اہم شراکت داری ہوئی۔ لیکن 10ویں اوور میں لوکی فرگوسن نے 29 رنز کے سکور پر شی ہوپ کو آؤٹ کر دیا۔ ڈی سی کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب 11ویں اوور میں ٹرسٹن اسٹبس صرف 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اب ٹیم کے پاس کوئی بلے باز نہیں بچا تھا۔ اکشر پٹیل ایک سرے سے کمانڈ میں تھے۔ راسخ ڈار سلام 15ویں اوور کی آخری گیند پر 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ دہلی کو جیت کے لیے آخری 5 اوور میں 61 رنز بنانے تھے۔ 16ویں اوور میں یش دیال نے اکشر پٹیل کو 57 رنز کے اسکور پر پویلین بھیج دیا جس کی وجہ سے بنگلورو کی جیت تقریباً یقینی ہو گئی۔ دہلی نے 18 اوور تک 135 رن بنائے تھے لیکن صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ آخری اوور میں 48 رنز بنانا ناممکن تھا۔ دہلی کی ٹیم 140 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی جس کی وجہ سے آر سی بی نے یہ میچ 47 رنز سے جیت لیا۔
Published: undefined
یہ رائل چیلنجرز بنگلور کی آئی پی ایل 2024 میں لگاتار پانچویں جیت ہے۔ اب آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف جیت کے ساتھ بنگلورو کے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اب اگر بنگلورو کو پلے آف میں پہنچنا ہے تو اسے لیگ مرحلے کا آخری میچ جیتنا ہوگا۔ ہمیں یہ بھی امید کرنی ہوگی کہ سی ایس کےاور ایس آر ایچ اپنے بقیہ میچ ہار جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined