ممبئی: جنوبی افریقہ کے سابق لیگ اسپنر عمران طاہر گجرات ٹائٹنز کے لیگ اسپنر راشد خان سے بہت متاثر ہیں۔ طاہر کا ماننا ہے کہ اچھی رفتار کے ساتھ گیند کو ہوا میں گھمانا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن راشد یہ کام بہت آسانی سے کر لیتے ہیں۔ طاہر طاہر نے کرک انفو کے ٹی-20 ٹائم آؤٹ پروگرام میں کہا کہ "وہ ایک بہت ہی مختلف قسم کے گیندباز ہیں اور ان کی رفتار کافی زیادہ ہے۔ عام طور پر لیگ اسپنر جو ہوتا ہے وہ ہوا میں ٹرن کرانے کے لیے گیند کو تھوڑا آہستہ چھوڑتا ہے۔
Published: undefined
پنجاب کنگز کے اوپنر شکھر دھون اور مینک اگروال بھی راشد کی لیگ اسپن اور گوگلی کو نہیں سمجھ پاتے۔ راشد نے بائیں ہاتھ کے شکھر دھون کو ٹی- 20 میچوں میں چار بار آؤٹ کیا ہے۔ وہیں مینک ایک بار ان کا شکار بنے ہیں۔ بات وکٹوں کے علاوہ اسٹرائیک ریٹ کا بھی ہے۔ راشد کے خلاف شکھر 93 اور مینک 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کرتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے گجرات اور پنجاب کے مقابلے میں راشد کو پاور پلے میں گیند تھمائی جاسکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز