آئی پی ایل

دہلی کو شکست دے کر پنجاب پلے آف کی دوڑ میں برقرار

پنجاب 12 میچوں میں اپنی چھٹی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے، جب کہ دہلی 12 میچوں میں آٹھویں ہار کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

پربھاسمرن سنگھ کے 103رنوں کے بعد ہرپریت برار  کے 30رن میں 4وکٹ لینے کی شاندار گیند بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کل  دہلی کیپٹلس کو 31 رنز سے شکست دے  دی اور اپنے لئے پلے آف میں  کھیلنے کی امید برقرار رکھی۔

Published: undefined

پنجاب نے دہلی کے سامنے 168 رنز کا ہدف رکھا ۔ ڈیوڈ وارنر (27 گیندوں، 54 رنز) نے دہلی کے لیے شاندار نصف سنچری کے ساتھ اچھی شروعات دلائی، لیکن برار اور راہل چاہر (16/2) کے جادو نے دہلی کو 20 اوورز میں 136/8 تک محدود کردیا۔

Published: undefined

پنجاب کے دیگر بلے باز کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، لیکن پٹیالہ کے 22 سالہ باصلاحیت اوپنر پربھاسمرن نے 65 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ آئی پی ایل میں پربھاسمرن کی یہ پہلی سنچری ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے چھٹے سب سے کم عمر بلے باز ہیں۔ اس سنچری نے پنجاب کو باعزت اسکور تک لے جانے کا کام کیا جبکہ برار اور چاہر نے بقیہ کام مکمل کیا۔

Published: undefined

واضح رہےٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے پر مجبور پنجاب کی ٹیم کی شروعات مایوس کن ہوئی کیونکہ اس نے پاور پلے کے اندر شیکھر دھون (سات)، لیام لیونگسٹن (چار) اور جیتیش شرما (پانچ) کے اہم وکٹ گنوا دیے۔ پنجاب 12 میچوں میں اپنی چھٹی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے، جب کہ دہلی 12 میچوں میں آٹھویں ہار کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined