آئی پی ایل

دھون اور میانک کی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کی جیت، ممبئی کی مسلسل پانچویں شکست

پنجاب نے پانچ میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی اور ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ ممبئی نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اوپنر شیکھر دھون (70) اور کپتان میانک اگروال (52) کی نصف سنچری اور پھر جیتیش شرما (30) اور شاہ رخ خان (15) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو 2022 آئی پی ایل کے ​ 23ویں میچ میں 12 رنز سے شکست دی۔

Published: undefined

پنجاب نے 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 198 رن کا بڑا اسکور بنایا، جب کہ ممبئی کافی کوشش کرنے کے باوجود نو وکٹ پر 186 تک پہنچ سکا۔ پنجاب نے پانچ میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی اور ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں ممبئی نے 31 رنز کا ٹھوس آغاز کیا لیکن اس اچھی شروعات کے بعد دونوں اوپنرز نے وکٹ گنوا دیے۔ کپتان روہت شرما نے ایک گیند پر چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر کیچ اچھال بیٹھے۔ روہت نے جسم پر آنے والی گیند کو پلے کرنا چاہتے تھے لیکن گیند بلے کے اوپری کنارے کو لے کر اسکوائر لیگ کی سمت کھڑی ہو گئی۔ شارٹ فائن لیگ پر کھڑے کھلاڑی نے آگے آکر ڈائیو لگائی اور کیچ لپک لیا۔روہت نے 17 گیندوں پر 28 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ایشان کشن اگلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

Published: undefined

ڈیولڈ بریوس نے راہل چاہر کے ایک اوور میں 29 رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے۔ لیکن وہ صرف ایک رن سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔ ارشدیپ نے اوڈین اسمتھ کی گیند پر بریوس کا کیچ لیا۔ بریوس نے 25 گیندوں پر 40 رنز میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ تلک ورما نے 20 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے اور 13ویں اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لینے پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ پولارڈ 10 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے اسکور 152 پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ اوڈائن کی طرف سے ہلکی سی مس فیلڈ تھی اور دوسرا رن لینے کے عمل میں ہم آہنگی کی کمی کی وجہ سے دونوں بلے باز آدھی پچ پر کھڑے رہ گئے تھے، اوڈائن کا تھرو سیدھا وکٹ کیپر کی طرف تھا اور پولارڈ کریز سے زیادہ دور بھی نہیں تھے، ممبئی کو بہت بڑا دھچکا لگا۔

Published: undefined

ممبئی کو جیت کے لیے آخری دو اووروں میں 28 رنز درکار تھے اور ممبئی کی تمام امیدیں سوریہ کمار پر ٹکی تھیں۔ سوریا نے 30 گیندوں میں ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور ربادا کی گیند پر اسمتھ کو اونچا کیچ دے بیٹھے۔ اسمتھ کے آخری اوور کی پہلی گیند پر جے دیو انادکت نے چھکا لگایا۔ اس نے دوبارہ دو رنز بنائے۔ انادکٹ تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انادکت نے سات گیندوں میں 12 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ بھی کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسی اوور میں ٹمل ملز آؤٹ ہو گئے اور پنجاب نے میچ جیت لیا۔ اسمتھ نے آخری اوور میں تین سمیت کل چار وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مضبوط شروعات کی۔ میانک اور دھون نے پہلے پاور پلے (6 اوور) میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 65 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ممبئی کے گیند بازوں کا سخت امتحان لیا۔ وہ 100 رنز کی شراکت کی طرف بڑھ رہے تھے کہ 10 اوور کی تیسری گیند اور 97 کےا سکور پر میانک کی پہلی وکٹ گر گئی۔

Published: undefined

تاہم اس کے بعد دھون ایک سرے پر رہے اور تیز رفتاری سے رنز بناتےرہے۔ تیسرے نمبر پر کھیلنے آئے جونی بیئرسٹو ایک بار پھر فارم سے نبردآزما تھے اور 13 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ یہ 127 کے اسکور پر پنجاب کا دوسرا وکٹ تھا۔ سینئر بلے باز لیام لیونگسٹون بھی آج صرف دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ 130 کے اسکور پر گری۔ تاہم پنجاب کو وکٹیں گرنے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شیکھر ایک سرے پر چوکے اور چھکے لگاتے رہے جس سے اننگز آگے بڑھتی رہی۔ اس دوران دھون بھی 151 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ پھر آخر میں جیتیش شرما اور شاہ رخ خان نے مضبوط آغاز کا فائدہ اٹھایا اور شاندار انداز میں بلے بازی کی۔ دونوں بلے بازوں نے آخری تین اوورز میں 47 رنز بنا کر ٹیم کو 198 کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

دھون نے 50 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 اور میانک نے 32 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ جیتیش نے 15 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ جبکہ شاہ رخ نے دو چھکوں کی مدد سے چھ گیندوں پر پندرہ رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined