کوئنٹن ڈی کاک (ناٹ آؤٹ 140) کی شاندار سنچری اور کپتان لوکیش راہل (ناٹ آؤٹ 68) کے ساتھ 210 رنز کی ریکارڈ ناٹ آؤٹ شراکت داری اور تیز گیند باز محسن خان (20 رنز دے کر 4) کی مہلک گیندبازی کی وجہ سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے آخری گیند تک سانس روکے ہوئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو صرف دو رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل پلے آف میں جگہ بنا لی۔ لکھنؤ گجرات کے بعد پلے آف میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
Published: undefined
لکھنؤ نے پچھلے دو میچوں کی ناکامی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 20 اووروں میں 210 رنز کا بڑا اسکور بنایا اور کولکتہ کے مشکل چیلنج کو 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 208 رن پر تھام لیا۔ یہ 14 میچوں میں لکھنؤ کی نویں جیت تھی اور وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ کولکتہ کو 14 میچوں میں آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 12 پوائنٹس پر رہ گیا۔
Published: undefined
ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی کاک نے بارہ رن کے ذاتی اسکور پر ایک زندگی ملنے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 70 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 140 رنز میں 10 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ راہل نے نصف سنچری بنائی اور لگاتار پانچویں بار آئی پی ایل میں 500 رن مکمل کئے۔ راہل نے 51 گیندوں پر 68 رن میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔
Published: undefined
ٹی 20 کرکٹ میں یہ صرف چوتھا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔ آج کے افتتاحی شراکت داروں کو آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اس وکٹ پر بیٹنگ کرنا مشکل تھا تاہم راہل اور ڈی کاک نے اپنی سمجھ بوجھ سے مشکل وکٹ کو آسان بنا دیا۔آخری پانچ اووروں میں انہوں نے کولکتہ کے گیند بازوں کے چتھڑے اڑادیئے۔
Published: undefined
کولکتہ کے ٹم ساؤتھی چار اوورز میں 57 رنز دے کر سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ آندرے رسل نے تین اوورز میں 45 رنز دیے جبکہ سنیل نارائن چار اوورز میں 27 رنز دینے والے سب سے درست رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز