آئی پی ایل

لکھنؤ نے گجرات ٹائٹنز کو 33 رنزسے شکست دی

لکھنؤ سپر جائنٹس نے گجرات ٹائٹنز کو 33 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے بعد کے ایل راہل کی قیادت والی لکھنؤ سپر جائنٹس پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

لکھنؤ سپر جائنٹس نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دی۔ شبھمن گل کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کو 33 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 18.5 اوورز میں صرف 130 رنز پر سمٹ گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس جیت کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اب کے ایل راہل کی قیادت والی لکھنؤ سپر جائنٹس کے 4 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔

Published: undefined

لکھنؤ سپر جائنٹس کے 163 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی گجرات ٹائٹنز کی شروعات اچھی رہی۔ گجرات ٹائٹنز کے اوپنرز شبھمن گل اور سائی سدرشن نے پہلی وکٹ کے لیے 6 اوور میں 54 رنز جوڑے۔ شبھمن گل نے 19 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے 31 رنز کی شراکت کی لیکن اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ کچھ ہی دیر میں گجرات ٹائٹنز کے 5 بلے باز 80 رنز تک پہنچنے پرپویلین چلے گئے۔ کین ولیمسن، شرتھ بی آر وجے شنکر اور درشن نالکنڈے سستے میں آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے یش ٹھاکر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ یش ٹھاکر نے 3.5 اوور میں 30 رنز دے کر 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کرونال پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کے 3 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ جبکہ روی بشنوئی کو 1 کامیابی ملی۔

Published: undefined

اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے مارکس اسٹونیس نے 43 گیندوں پر 58 رنز کی سب سے زیادہ شراکت کی۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل، نکولس پران اور آیوش بدونی نے مختصر لیکن مفید اننگز کھیلی۔ جس کی وجہ سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے 163 رنز کا ہندسہ چھو لیا۔

Published: undefined

گجرات ٹائٹنز کے گیند بازوں کی بات کریں تو امیش یادو اور درشن نالکنڈے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ ان دونوں گیند بازوں نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ راشد خان کو 1 کامیابی ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined