ہندوستان میں کورونا قہر کے درمیان اب آئی پی ایل میں بھی کورونا کا حملہ دیکھنے کو ملا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے دو کھلاڑیوں کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے خلاف ہونے والے انڈین پریمیر لیگ کے 14ویں سیزن کا 30واں میچ رد کر دیا گیا ہے۔ کورونا کی زد میں آنے والے کولکاتا کے کھلاڑیوں کے نام ہیں ورون چکرورتی اور سندیپ واریر۔ اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق بی سی سی آئی افسر کا کہنا ہے کہ ’’ورون اور سندیپ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور اس سے آر سی بی خیمہ میں فکر بڑھ گئی ہے۔ آج ہونے والے کھیل کو رد کر دیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آئی پی ایل 2021 کے بایو ببل کے اندر کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہو۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلز کے اکشر پٹیل، کولکاتا کے نتیش رانا اور وانکھیڑے اسٹیڈیم کے کچھ گراؤنڈ اسٹاف کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 3417 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی طور پر 368147 لوگ اس مہلک وائرس کے شکار ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز